جی این این سوشل

تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس1258 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81 ہزار 719 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 81 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ سٹاک ایکسچینج میں 1258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 81 ہزار 719 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 970 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے اور ملک میں اقتصادی صورتحال میں بہتری آنے کے امیدوار ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، آج انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا۔

ٹیکنالوجی

بھارت : کشیدگی اور مظاہرو ں کے باعث منی پور میں انٹرنیٹ سروس معطل

اس بلیک آؤٹ کے دوران قابل اعتماد معلومات کی عدم موجودگی سے افواہیں گردش میں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت : کشیدگی اور مظاہرو ں کے باعث منی پور میں انٹرنیٹ  سروس معطل

تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مظاہروں کی وجہ سے ستمبر 2024 میں منی پور میں انٹرنیٹ کی معطلی ہوئی ۔

بلیک آؤٹ سائبر سکیورٹی کی وسیع تر ناکامیوں کی پردہ پوشی کے طور پر کام کرتے ہیں جس نے بھارت کے اندرونی اور بیرونی سائبر خطرات کے خدشے کو بے نقاب کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیٹ کی معطلی نے معاشی سرگرمیوں خاص طور پر آن لائن لین دین اور دیگر کاروباری کارروائیوں کو متاثر کیا ہے، بھارت نے اہم معلومات تک رسائی کو محدود کر کے بحران کو ہوا دی ہے۔

واضح رہے کہ اس بلیک آؤٹ کے دوران قابل اعتماد معلومات کی عدم موجودگی سے افواہیں گردش میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر کے درمیان اہم دو طرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

 نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی۔

نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خا نہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خا نہ کیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی جس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے درخواست ضمانتوں پر دلائل مکمل کرلیے ہیں جب کہ ایف ائی اے کے وکلاء ہفتہ کے روز سے درخواست ضمانتوں پراپنے دلائل کا اغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، ملزمان کی جانب سے سلمان صفدر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

ایف آئی اے کی جانب سے ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ایڈوکیٹ لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll