کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

پاکستان کی جیت کے بعد 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی، جنوبی افریقہ نے سیریز کا پہلا میچ 10 رنز سے جیتا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 19th 2024, 10:39 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دیدی

ملتان : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 4 وکٹوں پر 181 رنز کا مجموعہ بنایا۔ منیبہ علی نے 45، کپتان فاطمہ ثنا نے 37، ندا ڈار نے 29 اور سدرا امین نے 28 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کو 182 رنز کا ہدف ملا لیکن وہ 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 168 رنز ہی بنا سکی۔ سیون لیوس نے 53، کپتان لورا وولوارڈٹ نے 36 اور چولی ٹیریون نے 30 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور ناشرا سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا دوسری اننگز میں زخمی ہو گئیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ان کی صحت کے بارے میں مزید معلومات کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جیت کے بعد 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ جنوبی افریقہ نے سیریز کا پہلا میچ 10 رنز سے جیتا تھا۔