جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

لاہور : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 12 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، بلائی خیبر پختونخواہ ،گلگت ، کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد، مظفر آباد میں 21 سینٹی گریڈ ، لاہور 25 کراچی 23 اور کوئٹہ 24 رہا ہے ۔ گلگت 17 ، مری 16 سینٹی گریڈ رہا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، جموں ، پلوامہ ، اننت ناگ ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے ،

ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سری نگر ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں 17 سینٹی گریڈ جموں میں 26 ، اننت ناگ اور شوپیاں میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

پاکستان

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حالیہ انٹرا پارٹی الیکشن پر الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے حالیہ انٹراپارٹی الیکشن 3 مارچ 2024 کو کرایا، انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی متعدد خامیاں تھیں جب کہ الیکشن کمیشن نے اس کو 23 اپریل 2024 کو نوٹس بھیجا اور اس کیس کی پہلی سماعت 30 اپریل 2024 کو ہوئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن مسلسل لچک کا مظاہرہ کر رہا ہے جب کہ پی ٹی آئی کو کئی مواقع فراہم کیے گئے کہ وہ اپنے آئینی تقاضے پورے کرے، اس سست روی اور تاخیر کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ پارٹی  پر عائد ہوتی ہے۔

ترجمان کے مطابق اپریل 2024 سے لے کر اکتوبر 2024 تک اس کیس کی چھ سماعتیں ہوچکی ہیں، ان سماعتوں میں سے پانچ بار اس جماعت نے مزید وقت مانگا اور ہر بار سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جب کہ آج کی سماعت میں بھی التوا مانگا گیا۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے معاملے پرہمیشہ قانونی لچک کا مظاہرہ کیا ہے لیکن جماعت کی جانب سے بارہا التواء کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے یہ معاملہ تاحال حل نہیں ہوسکا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آزادی مارچ کیس، عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

اگر انٹر نیٹ میسر نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں،عدالت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزادی مارچ کیس، عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آزادی مارچ کیس میں  بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ خرم نواز، عامر محمود کیانی اور جمشید مغل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل تنویر حسین نے علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ اسد عمر کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ اسد عمر اس مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ریمارکس دیے کہ تنویر حسین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگا دیں۔

جج طاہر عباس سپر نے مزید کہا کہ عمران خان کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے جس میں کہا گیا انٹر نیٹ میسر نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی، گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، آج بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں، لکھوں گا نیٹ نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن

جوہری تنصیبات پر حملوں سے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال رونما ہو سکتی ہے، امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے، بائیڈن

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ جی سیون ممالک نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد ایران کے خلاف نئی اور سخت اقتصادی پابندیاں لگانے پر اتفاق کیا ہے، جس پر جلد ہی عملدرآمد کیا جائے گا۔

جو بائیڈن کے مطابق ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں سے خطے میں انتہائی خوفناک صورتحال رونما ہو سکتی ہے۔

امریکا کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا، جرمنی، جاپان، برطانیہ، فرانس اور اٹلی سمیت جی سیون ممالک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے حق میں نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ایران نے اسرائیل پر براہ راست 200 بیلسٹک میزائل فائر کیے تھے، پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا کہ یہ حملہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll