پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ ، کارکنان کی آمد شروع، علی امین گنڈا پور کا قافلہ چکری پہنچ گیا
ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کئی شرائط عائد کی گئی ہیں


لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی اس حوالے سے جلسے کیلئے میدان سجا دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو لاہور میں کاہنہ مویشی منڈی میں جلسے کی مشروط اجازت دی ہے۔
کرسیاں، قناتیں اور سٹیج کا سامان جلسہ گاہ میں لگنا شروع ہو گیا، مرکزی سٹیج کیلئے کنٹینر بھی جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا۔
مقامی کارکنان نے بھی جلسہ گاہ کا رخ کر لیا، کارکنان پارٹی بینرز اور پوسٹرز اٹھائے جلسہ گاہ میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ جلسے میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے بھی قافلے رواں دواں ہیں جبکہ خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں لاہور پہنچے گا۔
پی ٹی آئی کے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد لاہور موٹروے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، یوٹرن نہ ہونے کے باعث راوی روڈ سے گاڑیاں واپس موڑی جا رہی ہیں، خیبرپختونخوا سے آنے والے قافلوں کے لیے لاہور کے راستے مکمل طور پر بند ہیں۔
ادھر ذرائع کے مطابق جہلم میں جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب پولیس تعینات کر دی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی متوقع گرفتاری کےلیے پولیس تعینات کی گئی ہے۔
دوسری جانب جلسے میں شرکت کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ صوابی سے روانہ ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا قافلہ چکری پہنچ چکا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر مرکزی کنٹینر پر پہنچ گئے، تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع، رانا شہباز بھی کنٹینر پر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری رات کنٹینر لگائے رکھے، ہمارا کنٹینر نہیں آنے دیا گیا، اب بھی راستے بند ہیں ، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جلسے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کئی شرائط عائد کی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے منتظمین کو سٹیج، خواتین اور مردوں کے انکلوژر کی سکیورٹی یقینی بنانی ہوگی اور بھگدڑ روکنے اور مناسب پارکنگ کا انتظام پرائیویٹ سکیورٹی اور رضاکاروں کے ذریعے یقینی بنانا ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران ریاست یا اداروں کے خلاف نعرے اور بیان نہیں دیے جائیں گے۔ اشتہاری مجرموں کو جلسے میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی اور کسی کو زبردستی اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے علاوہ جلسے میں کوئی افغان پرچم نہیں لہرایا جا سکتا اور کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا کسی ملک سے تعلق رکھنے والے فرد کا پتلا یا جھنڈا جلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
شرائط میں شامل ہے کہ اسلحے کی نمائش سختی سے منع ہوگی اور آتش بازی کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ منتظمین ایس پی ماڈل ٹاؤن اور ایس پی سکیورٹی لاہور سے تعاون کریں گے، ٹریفک پولیس جلسے کے لیے تفصیلی ٹریفک پلان اور ایڈوائزری جاری کرےگی۔
ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے منتظمین کو خبردار کیا ہے کہ جلسے کی سکیورٹی کا انتظام ان کی ذمہ داری ہوگی اور کسی بھی ناگہانی واقعے کی صورت میں وہ ذمہ دار ٹھہرائے جائیں گے۔

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- ایک گھنٹہ قبل

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 43 منٹ قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 11 منٹ قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل