انتظامیہ سے درخواست ہے کہ راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کریں، بیرسٹر گوہر
رکاوٹیں نہ ہونے سے عوام وقت پر جلسہ گاہ پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بروقت ختم کرسکیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں لاہور انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ رکاوٹ کھڑی نہ کریں، رکاوٹیں نہ ہونے سے عوام وقت پر جلسہ گاہ پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بروقت ختم کرسکیں گے۔
پی ٹی آئی آج لاہور میں کاہنہ روڈ مویشی منڈی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جس کے لیے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو 21 ستمبر کو لاہور جلسہ کے لیے این او سی جاری ہوا ہےجس پر میں ضلعی انتظامیہ کا مشکور ہوں اور اپیل کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ کارکن جلسہ میں شرکت کریں، پورے ملک کے لوگ آئیں، پی ٹی آئی ورکرز سے درخواست ہے، پرامن طریقے سے جلسہ میں شرکت کریں۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ راستوں میں کسی قسم کی رکاوٹ کھڑی نہ کریں، تاکہ رکاوٹیں نہ ہونے پر عوام وقت پر پہنچ سکیں گے اور ہم جلسہ بر وقت ختم کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے اپیل ہے ایک بجے تک جلسہ گاہ پہنچیں، تاکہ وقت پر سارا عمل ہو، یہ بانی چئیرمین کا پیغام ہے کہ سب کارکن جلسہ میں شرکت کریں۔ میری پنجاب کے عوام اور خاص طور پر لاہوریوں سے درخواست ہے کہ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، ضلعی انتظامیہ نے مینار پاکستان کے بجائے کاہنہ روڈ مویشی منڈی میں 43 شرائط کے ساتھ جلسے کی اجازت دی ہے جس کے تحت جلسہ دوپہر 3 بجے شروع کرکے شام 6 بجے ختم کرنا ہوگا۔
کراچی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں،کم سے کم درجہ حرارت6 ڈگری تک چلا گیا
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا نیووٹیک کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، تکنیکی و فنی پروگرامز کے نئے اہداف کا تعین کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس پر دستخط کر دیے
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا قائم مقام صدر ڈکلیئر کردیا
- 4 گھنٹے قبل

نئے کرنسی نوٹ تیار، چھپائی کیلئے اسٹیٹ بینک کو حکومت کی اجازت کا انتظار
- 4 گھنٹے قبل
ہری پورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
- 10 منٹ قبل

اسلام آباد کے بعد لاہور میں گیس لیکج دھماکا،8 افراد جھلس کر زخمی
- 4 گھنٹے قبل

ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے عوام کو سہولیات کی فراہمی مزید سہل اور ڈیجیٹائزیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے،وزیراعظم
- ایک گھنٹہ قبل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی سلیکٹرمحمد الیاس انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کا بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے نہ کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر حملے، ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید، 3 زخمی
- 7 گھنٹے قبل







.webp&w=3840&q=75)



