پاکستان
میں طالبان کا نہیں پاکستان کاترجمان ہوں : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں طالبان کاترجمان نہیں ہوں پاکستان کاترجمان ہوں،طالبان کومیری ترجمانی کی ضرورت نہیں ہے ان کے اپنے ترجمان موجودہیں،پاکستانی قوم کے مستقبل کے ساتھ سیاست نہیں کرسکتے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام فریقین سے ملاقاتیں کیں،سار ی دنیاافغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کی حامی ہے۔ الزام تراشی سے مسئلے کوفائدہ نہیں پہنچے گا اسے مل بیٹھ کر ہی حل کرنا ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان پرپاکستان کے اثرکاتاثربڑھاچڑھاکرپیش کیاجاتاہے،پاکستان طالبان کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتاقائل کرسکتاہے،پاکستان نے مذاکرات میں تعطل ختم کرنے اورانٹراافغان مذاکرات کیلئے طالبان کومذاکرات کی میزپرلانے کیلئے قائل کیا۔ اگر افغانستا ن کے حالات 90کی دہائی کے ہوگئے تو اس سے صرف افعانستان نہیں پاکستان کا بھی نقصان ہوگا، ہمارے ملک میں 30لاکھ کے قریب افغان مہاجرین نے پناہ لے رکھی ہے حالات خراب ہونے کی صورت میں اس تعداد میں اضافہ ہو جا ئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے افغان فوج کی تربیت کیلئے انفراسٹرکچربنایا اور20سال میں اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں،امریکہ چاہتاتھاکہ یورپ اورامریکہ پرافغانستان سے د ہشتگردانہ کارروائی نہ ہو،امریکہ کی کارروائیوں سےداعش،القاعدہ کی کمرٹوٹ گئی۔طالبان امریکہ مذاکرات میں طے پایاکہ افغان زمین ان کےخلاف استعمال نہیں ہوگی۔افغان قیادت کاکہناہے اب وہ اپنادفاع کر نے کے قابل ہیں،امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتیں افغان مسئلے پراتفاق رکھتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے پانچ اگست کے اقدامات جنیواکنونشن کےخلاف تھے،کشمیر رہنماﺅںفاروق عبداللہ،عمرعبداللہاورمحبوبہ مفتی سمیت کسی نے ان اقدامات کونہیں مانااوریکسرمستردکردیا،5اگست کے اقدامات پاکستان نے بھی فور ی مستردکرد ئیے تھے،بھارت کی جانب سے24جون کااجلاس غیرمعمولی عمل ہے۔
دنیا
اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید
اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے
غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد شہید اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔
پاکستان
شیخ رشید صدر زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں بری
شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
دنیا
ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات
دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس تہران لائیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
علاقائی 2 دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی عبوری ٹیم کی جانب سے افسران کوبرطرف کرنے کے لیےلسٹیں بنانےکا آغاز