جی این این سوشل

تفریح

والد سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جذباتی ہوگئیں

لاہور: اداکارہ سونیا حسین نے فادر ڈے پر اپنے والد سے ہونے والی گفتگو شیئرکردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

والد سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جذباتی ہوگئیں
والد سے بات کرتے ہوئے اداکارہ جذباتی ہوگئیں

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سونیا حسین نے اپنے والد کے ساتھ ہونے والی گفتگو انسٹا گرام پر شئیر کر دی جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ محبت کا اظہار کررہی تھیں فون کال کے آخر پر وہ گفتگو کرتے ہوئے جزباتی ہوگیں۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میری زندگی میں اگر کسی چیز کی کمی تھی تو وہ یہ کہ میں کبھی بھی آپ کو نہیں بتاسکی کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں شائد آج بھی ٹھیک طریقے سے نہں کہہ سکی جب آپ نے مجھ سے محبت کا اظہار کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ آج میری زندگی کا مقصد پورا ہوگیا ہے۔

تجارت

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

ئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی  کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں متاثر

 مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کئی ممالک نے فضائی بندش کا اعلان کیا ہے اور اب سمندری راستے تیل کی ترسیل متاثر ہورہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’روائٹرز‘ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال رہی ہے، ممکنہ سپلائی میں خلل پڑنے کے خدشے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 1.05 سے 1.48 فیصد فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطاب یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ CLc1 فیوچر 1.05 ڈالر یا 1.48 فیصد بڑھ کر 70.86 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔

چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے۔ وہ آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔

ادھر ایران میں بھی پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔ پیٹرول پمپس پر ایندھن بھرنے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے نور خان ایئربیس پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کا استقبال کیا جب کہ انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی کابینہ کےارکان بھی استقبال کے لئے موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم انور ابراہیم کو پھول پیش کیے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی دی، اعلیٰ سطح کا وفد بھی ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات

محمد شہبازشریف نے اپنی گفتگو میں 2006 میں ممتاز اسلامی سکالز ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک  کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔

تفصیلات کے مطابق   اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا کو اسلام کے صحیح تشخص سے روشناس کرایا، یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پہ بنا، اسلام ایک مکمل ضابطہء حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پُرمعز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں ، اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں، مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقش قدم پر چل کر دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے ۔

محمد شہبازشریف نے اپنی گفتگو میں 2006 میں ممتاز اسلامی سکالز ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔  

وزیراعظم کا دوران گفتگو ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہنا تھا کہ اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll