تہران: ایران کے نومنتخب صدر ابراہیمی رئیسی نے کہا ہےکہ وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب ایرانی صدر کی پہلی پریس کانفرنس میں کئی عالمی و بین الاقوامی میڈیا نمائندوں نے شرکت کی اور سوالات کیے۔ انہوں ںے کہا کہ ایران سعودی عرب سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران دنیا سے بھی بات چیت چاہتا ہے لیکن میں بذات خود جوبائیڈن سے ملاقات نہیں کروں گا۔
نو منتخب صدرابراہیمی رئیسی نے کہا کہ امریکہ کو 2015 کے جوہری معاہدے پر واپس آنا ہو گا اور جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کرنا ہوگا۔
ایران کے صدر نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپ کو امریکی دباؤ سے متاثر نہیں ہونا چاہیے اور جوہری ڈیل کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی ایرانی قومی بھی آپ سے یہی چاہتی ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امریکہ کو ایران پر عائد کردہ تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی جوہری ڈیل میں واپس آنا ہوگا اور کیے گئے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔
انہوں ںے کہا کہ امریکہ کو پوری دنیا کو جواب دینا ہو گا اور اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنی ہوگی اور تمام ظالمانہ پابندیوں کو جو اس نے ایرن پر عائد کی ہیں ختم کرنا ہوں گی۔
اسرائیل کے مؤقر اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر نے واضح طور پر کہا کہ وہ امریکی صدر سے ملاقات نہیں کریں گے، بلاسٹک میزائل سسٹم پر کوئی گفتگو نہیں کریں گے اور پراکسیز کی حمایت کریں گے۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 16 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago




