تجارت
مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی بیرل قیمت 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے
مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔
قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے۔ خا م تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔
برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی بیرل قیمت 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خا م تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، مشرق وسطی میں مزید کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، امریکا میں شرح سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان
رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹادیا گیا
اعلامیہ کے مطابق رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیاگیا ہے
رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور شیخ وقاص اکرم کو پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق رؤف حسن کو پی ٹی آئی پالیسی تھنک ٹینک کا سربراہ مقرر کردیاگیا ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔
پاکستان
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات
نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اور سعودی سفیر کے درمیان اہم دو طرفہ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے تاریخی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کو مبارکباد دی۔
نائب وزیراعظم نے سعودی عرب کی جانب سے مختلف بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی سفیر نے پاکستان کے ساتھ سٹریٹیجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ بندوقوں کے سائے تلے مکمل
ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے حربوں پر تشویش کا اظہار کیا
مقبوضہ کشمیر میں بندوقوں کے سائے تلے انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
مقبوضہ کشمیر کے انتخابات بندوقوں کے سائے تلے منعقد کیے جارہے ہیں، 18 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا پہلا مرحلہ مظالم کی زیر اثر مکمل ہوگیا۔
لیفٹیننٹ گورنرکو گورننس پر وسیع اختیارات دینے سے کشمیریوں کی آزادی سلب کے مترادف ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل (اے آئی) سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے حربوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نےکشمیری رہنماؤں کی طویل قید پربھارتی حکام کی مذمت کی اور ہندوستانی حکام کو سفری پابندیوں اور حراستوں جیسے اقدامات کے استعمال پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
-
موسم 2 دن پہلے
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
دنیا 2 دن پہلے
دبئی ایگزیبیشن سینٹر (ڈی ای سی ) کیلئے 10 بلین درہم کے توسیعی منصوبے کی منظوری
-
پاکستان 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پوری کردیں جن میں سے کچھ کا تعلق چین سے تھا، وزیر اعظم
-
علاقائی 2 دن پہلے
نگران دورحکومت میں بھرتی ہونے والے 6 ہزار سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
نان فائلر کی کیٹیگری ختم، ایف بی آر کا ٹیکس نہ دینے والوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی حملے میں حزب اللہ میزائل اور راکٹ یونٹ کے چیف جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
-
جرم ایک دن پہلے
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 2 پولیس اہلکار سمیت 12 افراد زخمی