Advertisement
پاکستان

آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان ضلع وانا کا دورہ، آرمی جوانوں سے ملاقات

آرمی چیف نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن قوتوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Sep 24th 2024, 11:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان ضلع وانا کا دورہ، آرمی جوانوں سے ملاقات


آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ؛ افسران و جوانوں سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال سمیت انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی آپریشنل تیاریوں سمیت بلند حوصلے کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن قوتوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی، خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

 

ترجمان پاک فوک نے کہا کہ آرمی چیف نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی بھی تعریف کی جب کہ کے پی کی عوام کی خوشحالی اورترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کےعزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکریہ ادا کیا، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

Advertisement
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 14 گھنٹے قبل
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • ایک دن قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 14 گھنٹے قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 14 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • ایک دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 دن قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 13 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلkاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد

  • 4 گھنٹے قبل
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
Advertisement