جی این این سوشل

پاکستان

گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے کیسز کم ترین سطح پر آگئے

اسلام آباد : ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے کیسیز کم ترین سطح پر آگئے ۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں 663 کیسزریکارڈ کیے گئے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے کیسز کم ترین سطح پر آگئے
گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے کیسز کم ترین سطح پر آگئے

 

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر(این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوروناکے663نئےکیسزسامنےآئے۔ گزشتہ24گھنٹوں میں   کوروناسےمزید27افرادانتقال کرگئے اور گزشتہ روز کورونا سے ہوئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد22ہزار34ہو گئی۔  ملک  میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد9لاکھ49ہزار838ہوگئی۔

مزید پڑھیں : انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری

سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد3لاکھ32ہزار677ہو گئی، پنجاب میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 3لاکھ45ہزار141ہوگئی۔ کے پی میں مریضوں کی تعدادایک لاکھ37ہزار147، بلوچستان میں26 ہزار673ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد82ہزار394ہوگئی۔

مزید پڑھیں : عزیزالرحمان نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا

آزاد کشمیر میں کوروناکیسزکی تعداد19ہزار979،گلگت بلتستان میں5827ہوگئی، ملک بھرمیں کوروناایکٹو کیسز کی تعداد33ہزار452ہوگئی۔ گزشتہ24گھنٹوں میں1204افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکےہیں۔ اب تک8لاکھ94ہزار352مریض کورونا کو شکست دے چکےہیں۔

مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے ، امریکی سفیر

ملک بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں  میں39ہزار17ٹیسٹ کئےگئے۔ ملک میں اب تک ایک کروڑ41لاکھ87ہزار441ٹیسٹ ہوچکےہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کےمثبت کیسزکی شرح1.69فیصدرہی ہے ۔

 

 

پاکستان

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد پی آئی اے کی تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایران کی فضائی حدود سے باہر فلائٹ پلان ازسرنوترتیب دے رہےہیں، پی آئی اے کے تمام کپتانوں اور فلائٹ آپریشن کو احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ صورتحال واضح ہونے تک ایرانی کی فضائی حدوداستعمال نہیں کی جائیں گی۔

پی آئی اے ایران کی فضائی حدود کے 2 کوریڈور استعمال کرتا ہے، کینیڈا اور ترکی جانے والی پروازیں نادرن کوریڈور روٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ سدرن کوریڈور سے یواے ای، بحرین ،دوحہ، سعودی عرب پرواز جاتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے تقرری کے احکامات کی روشنی میں منگل کو لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد علی نے باضابطہ طور پر سیکرٹری وزارت دفاع کا چارج سنبھال لیا ہے۔

ترجمان وزارت دفاع کے مطابق وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد علی ریٹائرمنٹ سے قبل اہم فوجی عہدوں پر اپنی خدمات کے دوران وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سیکرٹری دفاع نے چارج سنبھالنے کے بعد شفافیت، ٹیم ورک اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll