جی این این سوشل

پاکستان

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری

لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی، امتحان کا آغاز دس جولائی سے ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری

تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ 10 جولائی کو سائیکالوجی، 12 کو کیمسٹری اورجغرافیہ کاپیپر ہوگا۔13 کو سوکس اور کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہوگا۔ 14 جولائی کو ایجوکیشن، 15 کو پنجابی، 16 کو فزکس،17 کواسلامک سٹیڈیز اور 19 کو اکنامکس کا پیپر ہوگا۔27 جولائی کو میتھ اور بیالوجی کا پیپر ہوگا۔رواں سال کورونا کے باعث طلباء کا عملی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ 

دوسری جانب آئی بی سی سی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے ویڈیو گائیڈز جاری کر دیں۔ تعلیمی بورڈز کورونا ا یس او پیز کے تحت مراکز میں انتظامات کرنے کے پابند ہونگے۔ ایک کمرے میں زیادہ سے زیادہ 50 طلبا کو بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ امتحانی مرکز میں بغیر ماسک کے طلباء کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

قبل ازیں رواں سال صوبہ بھر کے سکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 80 لاکھ سے زائد طلباء امتحان دیں گے۔ کورونا کے باعث پچاس فیصد بچوں کا ایک روز اور پچاس فیصد کا اگلے روز امتحان لیا جائے گا، امتحانات کا سلسلہ 30 جون تک جاری رہے گا۔

بچوں کے نتائج کا اعلان 10 جولائی کو کیا جائے گا، امتحانات سخت ایس او پیز کے تحت لیے جائیں گے۔ ایس اوپیز کیخلاف ورزی پر متعلقہ ہیڈز کیخلاف کارروائی ہوگی۔کراچی : فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑی کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی ،فوری طبی امداد نہ ملنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

 

پاکستان

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات  کی ۔

علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔ علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی،ملاقات سوا گھنٹہ جاری رہی،ملاقات میں ملکی،پارٹی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ ملاقات میں 28ستمبر کےراولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں 4اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران نے اسرائیل کی جانب 100 میزائل داغ دیے

ایران نے اسرائیل پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی فوج نے ایران کی جانب سے میزائل فائر کیے جانے کا دعویٰ کردیا، جبکہ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے جبکہ اسکا ہدف تل ابیب ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کا ہدف تل ابیب تھا۔ مقبوضہ بیت المقدس سمیت پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 میزائل داغ دیے۔

اسرائیلی نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔ 

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنے اسرائیل میں امریکی سفارتکاروں کو بم شیلٹر کے قریب رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا  تھا کہ ایران آئندہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، چیئر مین پی ٹی اے

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایکس کی بندش کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے، حکومت جب کہے گی ایکس کھول دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایکس سے شکایات کی شرح بہت زیادہ ہے، ایکس کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں 116 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا جبکہ پاکستان میں 7 مرتبہ انٹرنیٹ بند ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی بندش کا دفاع نہیں کرتا لیکن قومی سلامتی ترجیح ہے، اس مرتبہ 10 محرم کو موبائل فون سروس کم بند ہوئی، صرف مخصوص وقت میں مخصوص علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll