امریکہ 20 برس میں جنگ نہ جیت سکا، پاکستان میں اڈوں سے کیسے ممکن ہوگا؟ وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور امریکہ 20 برس میں افغانستان کے اندر سےجنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسے ممکن ہے اور اگر امریکہ کو افغانستان کے خلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر سے دہشگردوں کا ہدف بنے گا۔

واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے فیصلے سے بننے والی حکومت کی تائید کریگا ، افغانستان میں کسی بھی دھڑے کی حمایت نہیں کرتے ، ماضی میں ایک دھڑے کی حمایت سے پاکستان نے غلطی کی جس دہرایا نہیں جائیگا۔
مزید پڑھیں : میں طالبان کا نہیں پاکستان کاترجمان ہوں : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
وزیراعظم نے اپنے مضمون میں افغانستان میں سیاسی امن عمل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم کا کہناتھاکہ طاقتور امریکہ 20 برس میں افغانستان کے اندر سے جنگ نہ جیت سکا تو پاکستان میں اڈوں سے یہ کیسے ممکن ہے ؟
مزید پڑھیں : عزیزالرحمان نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا
اگر امریکہ کو افغانستان کے خلاف اڈے دیے تو پاکستان پھر دہشتگردوں کا ہدف بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلے ہی افغان جنگ میں بڑا نقصان برداشت کیا ہے ، اب پاکستان ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔
مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے ، امریکی سفیر
عمران خان نے اپنے مضمون می افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کا افغانستان میں ایک ہی ہدف ہے ، سیاسی امن عمل جس کے لیے کوششیں جاری رہیں گی ۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل



