کشمیری رہنماؤں کی جانب سے مودی سے ملاقات میں خصوصی درجے کی بحالی کا مطالبہ متوقع
سری نگر : کشمیری سیاستدانوں کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات طے پاگئی ہے جس میں متوقع طور پر کشمیری رہنما جموں و کشمیر کی خود مختاری کی بحالی کا مطالبہ کریں گے۔

بین الا اقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشمیری رہنما جمعرات کے روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے جو دو سال قبل خطے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ان رہنماؤں کی بھارتی وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہوگی ۔
بھارت مسلم اکثریتی ریاست میں علیحدگی پسند جذبات کے خاتمے کے لیے کئی دہائیوں سے کوششیں کررہے ہیں لیکن بھارتی فوج کے مظالم کے ساتھ ساتھ بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کی وجہ سے کشمیریوں کے جوش وخروش میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔
مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے ، امریکی سفیر
بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری علیحدگی کی تحریک میں پاکستان پر حکومت مخالف عناصر کی حمایت اور مدد کا الزام عئاد کرتا رہا ہے کہ لیکن پاکستان ہمیشہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ ریاست میں جابرانہ اقدامات پر غور کرنے کی تجویز دیتا رہا ہے ۔
جمعرات کے روز مودی سے ملاقات کرنے والے کچھ سیاست دانوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں دیگر کئی ہزار لوگؤں کی طرح ان اقدماات کے بعد نظر بند کردیاگیا تھا حکومت نے ان اقدامات کی مخالف روکنے کے لیے وادی کمشیر میں انتہائی حساس مقاما ت پر کئی مہینوں تک مواصلاتی پابندیاں بھی عائد کردی تھیں ۔
مزید پڑھیں : انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری
پارٹی کے ان اجلاس میں شرکت کرنے والے دو عہدیداروں نے بتایا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز اپنے ساتھیوں سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہمارا ایجنڈا جموں و کشمیر کی پانچ اگست 2019سے قبل کی حیثیت کی بحالی ہے ۔
پارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنماوں نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں بھی ملاقات کی اور ریاست کے ساتھ ساتھ اس کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے فیصلے پر زور دینے کی حمایت کی ۔
مزید پڑھیں : عزیزالرحمان نے مدرسے کے طالب علم سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا
عہدیدار نے بتایا کہ ہم ہندوستانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوارن ان دومطالبات کے لیے دباؤڈالیں گے ، ان تینوں عہدیداروں نے نام ظاہر کرنے سے انکار کردیا کیونکہ یہ پات چیت نجی نوعیت کی تھی ۔
پیپلز ڈیموکریٹک پاڑٹی کے ترجمان سہیل بخاری نے بتایا کہ پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور نینشل کانفرنس کے نمانئدے منگل کے روز مقبوضہ کشمیر کی خود مختاری کی پرامن بحالی کے لیے تشکیل دیے گئے اتحا کے دیگر اراکین سے ملیں گے تاکہ ویزراعظم سے اس سلسلے میں جامع بات چیت کی جاسکے ۔

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل




