- Home
- News
مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
ایران نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیئے
ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی پر آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ایران نے اپنی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
جس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا کہ انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور اب اسرائیل ان حملوں کا بھرپور جواب دے گا۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کی مذمت اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل کے دفاع کی ہدایت کردی، پینٹاگون کے مطابق ابھی تک کسی امریکی فوجی کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع نہیں ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کے لیے تیار ہے، اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے، ایران کے اسرائیل پر حملے کے بڑے اثرات سامنے آئیں گے۔
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 27 منٹ قبل
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل
چیمپئینز ٹرافی 2025 : نیوٹرل وینیو کے معاملے پر پاکستان اور بھارت درمیان اتفاق
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 6 منٹ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- 36 منٹ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل