Advertisement
پاکستان

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کر دی

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بعداز دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہو سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Oct 9th 2024, 4:11 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش 
 گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

اسی طرح صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بعداز دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہو سکتی ہے ، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام یا رات میں خضدار ،بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہوسکتی ہے۔

 شانگلہ کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نواب شاہ اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  مٹھی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • ایک گھنٹہ قبل
قومی بچت اسکیموں کے منافع  کی شرخ میں تبدیلی  کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

  • 3 گھنٹے قبل
 صوبائی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں ، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،سہیل آفریدی

 صوبائی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں ، جمہوریت کو کمزور کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے،سہیل آفریدی

  • 16 گھنٹے قبل
ٹرمپ کے حکم پر  تین دہائیوں بعد  ایٹمی تجربات  کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

  • 6 گھنٹے قبل
پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج  ہوگا

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا

  • 7 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ

  • 6 گھنٹے قبل
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین  دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین  دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • 4 گھنٹے قبل
ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران  7 کی بجائے  8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ

  • 7 گھنٹے قبل
ٹرمپ  انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں

  • 18 منٹ قبل
27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان  نے اپنے مطالبات رکھ دیئے

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے

  • 2 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement