- Home
- News
اسرائیل کے لبنان پرحملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 36 افراد جاں بحق، 150 زخمی
اسرائیل نے بیروت کی مشرقی وادی بیکا کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا
لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران چھتیس افراد جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے بیروت کی مشرقی وادی بیکا کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی فوج نے چند گھنٹوں میں کئی رہائشی عمارتیں تباہ کردیں، جنوبی لبنان کا مضافاتی علاقہ دحیہ کا بیشتر حصہ کھنڈر بن گیا ہے۔
دوسری جانب شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیل کے فضائی حملے میں سات افراد شہید اور گیارہ زخمی ہوگئے، خبرایجنسی کے مطابق حملے میں مضافاتی علاقے میزہ کی رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، آس پاس کے علاقوں میں نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حملہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے کیا گیا جس میں تین میزائل شامل تھے۔
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- an hour ago
ایم کیو ایم پاکستان نے مہاجر کلچر ڈے منانے کا اعلان
- 2 hours ago
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- 40 minutes ago
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 12 minutes ago
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- 20 minutes ago
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- an hour ago