ہڑتال کی وجہ سے پورے علاقے میں روزمرہ کی زندگی اور نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے


سونم وانگچک اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف لداخ میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، ہڑتال کی وجہ سے پورے علاقے میں روزمرہ کی زندگی اور نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی ہے۔
کارگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) اور لیہہ اپیکس باڈی (ایل اے بی) نے کرگل اور لیہہ دونوں اضلاع کو بند کرنے کا کہا ہے، ہڑتال کی وجہ سے پورے علاقے میں روزمرہ کی زندگی اور نقل و حرکت شدید متاثر ہوئی، ممتاز ماحولیاتی کارکن سونم وانگچوک نے لداخ کے لیے چھٹے شیڈول کی حیثیت کی وکالت کرنے کے لیے ایک ماہ قبل لیہہ سے 'دہلی چلو پدیاترا' کا آغاز کیا تھا۔
حراست میں لیا گیا گروپ میں سرکردہ لداخی رہنما شامل تھے، دہلی چلو پدیاترا کے طور پر دہلی کی طرف مارچ کر رہے تھےشریک چیئرمین اصغر علی کربلائی کے ڈی اے اور ایل اے ایچ ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو کونسلر محمد جعفر اخون جیسے قابل ذکر رہنما بھی زیر حراست افراد میں شامل تھے۔
کے ڈی اے اور ایل اے بی نے ہڑتال کی کال دی تھی جو لداخ کے حقوق، بشمول ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظات کے مطالبات کے لیے تھا، مظاہرین لداخ کو ریاست کا درجہ دینے، چھٹے شیڈول کے تحت شامل کرنے، پبلک سروس کمیشن کے ساتھ بھرتی کے عمل کو تیز کرنے، اور لیہہ اور کارگل کے لیے الگ لوک سبھا سیٹوں کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
کے ڈی اے نے حراستوں کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پولیس کے اقدامات نے لداخیوں کے جمہوری حقوق کی توہین کی ہے۔
آل کارگل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن دہلی (اے کے ایس اے ڈی) نے بھی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے پرامن مارچ کرنے والوں کو دہلی میں جانے کی اجازت دینے سے انکار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ کے ڈی اے اور اے کے ایس اے ڈی نے ہندوستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ لداخ کے خدشات کو دور کرے اور خطے کے ساتھ وعدوں کو پورا کرے۔
کشمیری رہنما عمر عبداللہ، محبوبہ مفتی، اور ایم وائی تاریگامی نے بھارتی حکومت کی جانب سے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچوک اور ان کے ساتھیوں کی حراست کی مذمت کی۔
عمرعبداللہ نے لداخ کے لوگوں سے کیے گئے وعدوں کی خلاف ورزی پرامن شہریوں کو حراست میں لینے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لداخ کے پورے خطے میں موجودہ ایجی ٹیشن احتجاج سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آرٹیکل 370 اور 35A کو منسوخ کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں نے اگست 2019 سے گوڈی میڈیا کی طرف سے پروپیگنڈہ ، خوشحالی، اور بہتر امن و امان کے ہندوستان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔

سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں کا مثبت رویہ
- 11 hours ago

ٹی ایل پی احتجاج پر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی فہرستیں تیار، حکومت کا کریک ڈاؤن شروع
- 14 hours ago

خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی کی کابینہ پر مشاورت، نئے اور پرانے چہروں کی واپسی متوقع
- 10 hours ago

ملالہ یوسفزئی کا انکشاف: ویڈ نشے کے استعمال سے طالبان حملہ یاد آگیا
- 11 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق
- 10 hours ago

ڈھاکا: گارمنٹ فیکٹری اور کیمیکل گودام میں آتشزدگی ، 16 افراد ہلاک
- 11 hours ago

غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
- 11 hours ago

افغان قیادت مسائل کا پُرامن حل چاہتی ہے، جنگ نہیں: مولانا فضل الرحمٰن
- 14 hours ago

ٹی ایل پی رہنما سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ سے زائد کی رقم اور زیورات برآمد
- 10 hours ago
ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی
- 11 hours ago

فیفا غزہ میں فٹبال سہولیات کی بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گا، صدر جیانی انفنتینو
- 11 hours ago

گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے پر آمادگی ظاہر کر دی
- 14 hours ago