پاکستان

صدر مملکت امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کے لئے آج ترکمانستان جائیں گے

آصف علی زرداری ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 10 2024، 9:41 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کے لئے  آج ترکمانستان جائیں گے

صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر آج ترکمانستان جائیں گے، اشکاباد میں امن و ترقی کے عالمی فورم میں شرکت کریں گے۔

صدر آصف زرداری ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمد اف کی دعوت پر آج ترکمانستان جارہے ہیں۔

صدر مملکت فورم پر امن، اتحاد اور ترقی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے، وہ ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ وہ پاکستانی صدر تہذیب، امن اور ترقی کی بنیاد کے موضوع پربات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان بھی اشکاباد جائیں گے جبکہ 11 اکتوبر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بھی اشکاباد کا دورہ متوقع ہے۔