خیبر پختونخواہ حکومت کا کالعدم پی ٹی ایم کی سرگرمیوں پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان
ضلع خیبر میں ناخوشگوار واقعہ کے حل کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی سرکردگی میں جرگہ بلا لیا، مشیر اطلاعات کے پی

خیبر پختونخواہ حکومت نے کالعدم پشتون تحفظ موومنٹ کی سرگرمیوں پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا اعلان کر دیا
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ضلع خیبر میں ناخوشگوار واقعہ کے حل کے لیے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے اپنی سرکردگی میں جرگہ بلا لیا ہے جس میں تمام فریقین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے بعد پی ٹی ایم کو کسی قسم کے جلسے جلوس، اجتماع یا کسی سرگرمی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ پی ٹی ایم آئین پاکستان اور ریاست پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے جس کے تحت انہیں 11 سے 13 اکتوبر کے اعلان کردہ اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کالعدم تنظیم ڈیکلییر ہونے کے بعد ان کی ہر سرگرمی پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔
وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 کے تحت پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔اس نوٹیفکیشن کے بعد تنظیم کی کسی قسم کی سیاسی سرگرمی، اجتماع یا جلوس منعقد کرنے پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق تنظیم پر ریاست مخالف سرگرمیوں… pic.twitter.com/gelVFz0Vy7
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) October 9, 2024
بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ ضلع خیبر میں کالعدم پی ٹی ایم کے اجتماع کے اعلان کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا اور آج کالعدم تنظیم نے اجتماع کی کوشش کی جس پر پولیس کے تصادم اور ناخوشگوار واقعات پیش آئے، وزیراعلیٰ نے فوری طور پر ضلع خیبر کے منتخب ارکین اسمبلی کو طلب کیا اور ان کی ہدایت پر قبائلی عمائدین اور فریقین سے مسئلے کے پرامن حل کے لیے رابطے کیے جا رہے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے مسئلے کے پرامن حل کے لیے تحریک انصاف ضلع خیبر کے ارکان اسمبلی کو علاقے میں جانے کی ہدایت کی۔ کوکی خیل قبیلے کے عمائدین کو بھی مسئلے کے پرامن حل کے لیے انگیج کیا گیا اور یہ تمام اقدامات کمشنر پشاور اور ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواہ انتہائی سنجیدگی سے تمام معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے تمام عوام چاہے کسی جماعت سے بھی تعلق رکھتے ہوں ان کی حفاظت کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ وزیراعلی نے تمام فریقین کو مدعو کیا ہے کہ ان کی سرکردگی میں مسائل کو پشتون روایات کے مطابق جرگے میں حل کریں۔ تمام فریقین کو دعوت دیتے ہیں کہ افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلی کے جرگے میں شرکت کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم ) پر پابندی عائد کی تھی۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا تھاکہ پی ٹی ایم ملک میں امن و سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے، 1997 کے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 11 بی کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔

عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہل قرار دئیے جانے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کردیا
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالوں میں طغیانی،مختلف علاقے زیر آب
- 6 گھنٹے قبل

پی سی بی کاخواتین کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی خبریں زیر گردش، دلہا کون؟
- 3 گھنٹے قبل

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کا سلسلہ جاری،انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی فوج کا بٹالین سطح پر ڈرونز کو مستقل ہتھیار بنانے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس (ر) میاں اللہ نواز انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

پشاور ہائی کورٹ سے زرتاج گل اور شبلی فراز کی 11 اگست تک حفاظتی ضمانت منظور
- 7 منٹ قبل

امریکی جانے کے خواہشمند حضرات کے لیے ویزا کی نئی شرط کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری ، پاکستانی کھلاڑیوں کی دھوم،حسن نواز، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی شاندار چھلانگ
- 14 منٹ قبل

ضلع کرک : فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 اہلکار شہید
- 6 گھنٹے قبل