بہاولنگر:بہاولنگر کے علاقے چک ٹوبہ قلندر شاہ میں شوہرنے بیوی پرتیزاب پھینک دیا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ قلندر شاہ میں مظہر نامی شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی پر تیزاب پھینکا، جس سے خاتون کا 70 فیصد جسم جھلس گیا ہے، متاثرہ خاتون کا نام یاسمین ہے اوروہ 5 بچوں کی ماں ہیں ، ملزم مظہر لاہور میں کام کاج کرتا ہے اور آج ہی واپس آیا تھا ، تیزاب گردی کے دوران بچے ماں کو بچانے آئے تو شوہرنے انہیں کمرے میں بندکردیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ خاتون کی والدہ کادعویٰ ہے کہ مظہر نے 3 شادیاں کررکھی ہیں ، مظہر جب بھی آتا اپنی بیوی سے لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ تیزاب پھینکنے سے پہلے مظہر نے میری بیٹی کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔متاثرہ خاتون کی والدہ کاکہنا تھا کہ میری بیٹی کے پورے جسم پر تیزاب ڈالا گیا ہے۔

ملتان میں سیلاب کی شدت برقرار، شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 12 hours ago

یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد شہید، 118 زخمی
- 10 hours ago

لاس اینجلس میں امریکی ریپر ڈیوڈ انتھونی برک کی گاڑی سے مسخ شدہ لاش برآمد
- 14 hours ago

ٹرمپ نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے کیلئے بھارت سے مذاکرات کا اعلان کر دیا
- 13 hours ago

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 57 رنز پر ڈھیر کر دیا
- 13 hours ago

پاکستان، قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے متحرک
- 12 hours ago

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ متاثر
- 34 minutes ago

ٹرمپ کے قریبی سمجھے جانے والے قدامت پسند رہنما چارلی کرک قاتلانہ حملے میں ہلاک
- an hour ago

اداکارہ حمیرا اصغرکی فائنل میڈیکولیگل رپورٹ تیار، موت پر مزید شکوک و شبہات
- 14 hours ago

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی آج 77 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
- 38 minutes ago

ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی
- 2 hours ago

فرانس:بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ،صدر سے فوری استعفے کا مطالبہ
- an hour ago