دنیا
اسرائیل کے لبنان میں حملے جاری ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے
اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے جاری ہیں ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو ئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا دعویٰ بھی کیا ہے،دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں فضائی حملے میں حزب اللہ کے2کمانڈرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کے مطابق مارےگئے حزب اللہ کمانڈر احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شمالی اسرائیل پر حملوں میں ملوث تھے۔
پاکستان
انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش
ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا
وفاقی حکومت نے سکیورٹی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے انسداد دہشتگری ترمیمی بل کو قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا۔
ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا۔
بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا، گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ سطحی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے گی۔
ترمیمی بل کے مطابق جے آئی ٹی میں سپرنٹنڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے، ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا۔
ترمیمی بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 2014 میں بھی یہ ترمیم منظور کی گئی تھی جس کی مدت 2016 میں اختتام پذیر ہوئی۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے، کملا ہیرس
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے
امریکی صدارتی انتخابات کی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خواتین سے متعلق بیان توہین آمیز ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ وہ خواتین کے حقوق سے بالکل نابلد ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے کہا کہ میں ریپبلکن امیدوار کو باور کرانا چاہتی ہوں کہ امریکی قانون میں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے میں مکمل آزادی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین کا احترام نہیں کرتے اس لیے انہیں نہیں پتہ کہ خواتین اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے۔
ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان میرے خیال میں ہر ایک کے لیے توہین آمیز ہے۔
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے پاکستان واپس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی
وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا 2 روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔
اپنے 2 روزہ دورہء قطر کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں، قطر میوزیم میں پاکستانی آرٹ اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش ”منظر“ کا افتتاح کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، وزیر اطلاعات
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد
-
تجارت 12 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم