جی این این سوشل

تجارت

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی آئی اے کا اسلام آباد میں 3 دن دفاتر بند رکھنے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے جاری سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں دفاتر 14 سے 16 اکتوبر تک بند رہیں گے۔

سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے دفاتر شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے پیش نظرہدایت پر بند رہیں گے، ایئرپورٹ پر شفٹ میں کام کرنے والے پی آئی اے ملازمین کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اسلام آباد میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

ایس اسی او اجلاس کے پیش نظر راولپنڈی اور اسلام آباد میں 12 سے 17 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت کسی قسم کے جلسہ اور احتجاج کرنے پر پابندی عائد ہو گی جبکہ انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے، ریسٹورینٹس، ہاسٹلز اور کیفیز بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

صحت

پنجاب حکومت کا انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت کا  انسولین پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت کا " چیف منسٹر انسولین "پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری  کیلئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا، ہیلتھ سٹاف کی کارکردگی جانچنے کیلئے ’’ کے پی آئی‘‘بنانے کی منظوری دی گئی، میانوالی، جھنگ، لیہ، اٹک اور جہلم کے ہسپتالوں میں ہیلتھ لیب قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پی کے مطابق انسولین فراہم کرے گی، لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کی جائے گی، مریض بچوں کو انسولین کی فراہمی یقینی  کیلئے خصوصی کارڈ بھی بنائیں جائیں گے۔

سینئر منسٹر مریم اورنگزیب ، وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹریز ہیلتھ، فنانس اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

 پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

1988 میں انھیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پاکستان فلم انڈسٹری کے  نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

 پاکستان کے نامور اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر اداکار 74 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئے جس کی اطلاع ان کی بیٹی نے دی ، انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔ مرحوم نے اپنے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
لیجنڈری اداکار عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے سینکڑوں ٹی وی ڈراموں، سٹیج اور فلموں میں کام کیا، او راس دوران اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں پر راج کرتے رہے۔

ان کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے جن میں لوہاری گیٹ، سورج کے ساتھ ساتھ، تیسرا کنارہ اور اپنے لوگ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں، ڈرامہ سمندر میں عابد کشمیری کا کردار گلو بادشاہ بہت مقبول ہوا تھا جسے آج بھی شائئقین یاد کرتے ہیں۔ ان کا یہ کردار کافی مشہور ہوا.

1988 میں انھیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی وہ کئی ایک ڈراموں میں جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں جیتے ہیں شان سے اور آہٹ بھی شامل ہیں۔



پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دوسری جانب عالمی منڈ ی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2640 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعہ کے روز بڑا  اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونے کی قیمت 2,700 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی، جبکہ 24 قیراط فی 10 گرام سونا 2,315 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 825 روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب عالمی منڈ ی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 27 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2640 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ۔

 22 قیراط سونے کی قیمت فی 10 گرام 2 لاکھ 15 ہزار 256 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 500 روپے فی تولہ کمی ہوئی تھی، جبکہ بدھ کے روز اس میں 3 ہزار روپے فی تولہ کمی دیکھی گئی تھی ۔

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آئیا قیمت 3050 روپے پر مستحکم ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll