Advertisement
پاکستان

صحت انصاف کارڈ یا صحت کارڈ پلس؟

صحت انصاف کارڈ کے بعد صحت کارڈ پلس کا اجراء،کیا اس سے صوبے کے غریب عوام احسن طریقے سے فائدہ حاصل کر سکیں گے ؟

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 9th 2021, 10:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

رپورٹر :سید کامران علی شاہ

کوئی بھی سیاسی پارٹی حکومت میں آنے سے پہلے اپنا انتخابی منشور پیش کرتی ہے تاکہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کی بہتری اور فلاح کے لئے کام کیا جا سکے ،پاکستان تحریک انصاف نے بھی تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور انسانوں پر پیسہ خرچ کرنے جیسے نکات پر مشتمل منشور کے ساتھ الیکشن 2013میں حصہ لیا اور نتیجے کے طور پر پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں حکومت ملی جس میں جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے بھی تحرک انصاف کا ساتھ دیا ،پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف حکومت نے کام کا آغاز کیا اور صوبے کے عوام کو صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کےلئے ابتدائی طور پر ہیلتھ انشورنش پروگرام جس کو"صحت انصاف کارڈ"کا نام دیا گیا،جرمن بینک KFW کے تعاون سے اس کا اجراءسال 2016میں کیاگیا جس کے تحت صوبے کے چار بڑے اضلاع کوہاٹ ،مردان ،ملاکنڈ اور چترال میں صحت سہولت کارڈ کے حامل افراد کے علاج کا منصوبہ شروع کیا گیا ،اس کارڈ کے ذریعے ادویات کی فراہمی، عمومی سرجری ،امراض نسواں،امراض چشم اور ای این ٹی کے امراض کا علاج ممکن بنایا گیا ،منصوبے کے تحت18 لاکھ گھرانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کئے گئے ، جس کے ذریعے 8 افراد5لاکھ 40ہزار روپے تک مفت طبی امداد حاصل کرسکتے تھے ۔

صحت انصاف کارڈ پر دو سال کا 5362.2ملین کا تخمینہ لگایا گیا ،فی کس 1700روپے کے حساب سے صوبائی حکومت نے انشورنس کی رقم پاکستان اسٹیٹ لائف کو ادا کی ، جبکہ صحت سہولیات کے اس پروگرام کے تحت اگر اسپتال میں کسی کی موقت واقع ہو جاتی تو ان کے تدفین کےلئے دس ہزاراور ڈیلیوری کی صورت میں 1000 ہزار روپے ادا کیا جانا بھی شامل تھا ۔اس پروگرام کو صحت سہولت پروگرام کا نام دیا گیا جس کو پورے صوبے تک بڑھانے کے ساتھ تقریبا ڈیڑھ کروڑ افراد کو صحت کی سہولیات دینے کا دعوی کیا گیا ،صوبے کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں اس کارڈ کے ذریعے آپ صحت کے سہولیات سے مستفید ہو سکتے تھے۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ دور حکومت کے دوران صحت انصاف کارڈ کے ذریعے دو لاکھ افراد کا علاج کیا گیا جس پر 6.7ارب روپے خرچ کئے گئے ،صوبائی دارالحکومت کے چار سرکاری اور سات نجی اسپتالوں میں اس کارڈ سے علاج کو ممکن بنایا گیا تھا،2018میں تحریک انصاف کے دوبارہ حکومت میں آنے کے بعد فنڈز کی کمی کا مسئلہ آڑھے آیا سرکاری اسپتالوں میں کارڈز کے حامل مریضوں کو ٹرہایا جانے لگا تو سات نجی اسپتالوں میں  سےبھی چار اسپتالوں نے فنڈز ختم ہونے کی وجہ سے علاج بند کردیا ،کارڈز کے ذریعے ان اسپتالوں میں علاج کےلئے آنے والے افراد کا در در کی ٹھوکریں کھانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ،اس حوالے سے جب بھی حکومت سے بات کی گئی تو فنڈز نہ ہونے اور اگلے بجٹ میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کا کہا گیا ۔

سال 2019میں کووڈ 19کی وباءسے خیبر پختونخوا بھی متاثر ہواجس کی وجہ سے خصوصی اقدمات شروع کئے گئے تاہم اس میں بھی صحت سہولت کارڈ کے فنڈز کے اجراءاور کارڈ کے حامل افراد کے کارڈز  میں پیسے نہ ہونے کا مسئلہ برقرار رہا ،تاہم کچھ ہی دن قبل وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے صحت کارڈ پلس کا اجراءکیا گیا جس کی سہولت سے ابتدائی طور پر صوبے کے چھ اضلاع پشاور ،چارسدہ ،مردان ،نوشہرہ ،صوابی اور ہری پور کے عوام فائدہ اُٹھا سکیں گے ،اس منصوبے کے تحت خاندا ن کے سربراہ کا شناختی کارڈ صحت کارڈ کے طور پر استعمال ہو سکے گا ،ایک خاندان میں شامل افراد سال بھر میں دس لاکھ روپے کی مفت طبی امداد حاصل کرسکیں گے ۔

صحت کارڈ پلس کے اہل ہونے کےلئے اپنے شناختی کارڈ کا تیرہ ہندسوں کا نمبر 8500پر ایس ایم ایس کرنے سے آپ کو اہلیت کے بارے میں اطلاع کی جاتی ہے ،صحت کارڈ پلس کے ذریعے بہتر علاج معالجے کی سہولیات کا دعوی تو کیا جا رہا ہے تاہم ابھی اسکا نتیجہ آنا باقی ہے کہ اس کا حشر بھی سابقہ صحت انصاف کار ڈکی طرح ہوتا ہے یا اس سے صوبے کے غریب عوام احسن طریقے سے فائدہ حاصل کر سکیں گے ۔

Advertisement
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر

  • 8 hours ago
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اور حسن زاہد کے درمیان صلح، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم

دہشت گردی پر دوٹوک موقف: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے انتخاب کرے، وزیراعظم

  • 9 hours ago
روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ

روس پر سخت پابندیاں نیٹو کے ایندھن بائیکاٹ سے مشروط ہیں: ٹرمپ

  • 7 hours ago
دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک

دیر لال قلعہ میں خوارج کے خلاف آپریشن، 7 جوان شہید، 10 دہشتگرد ہلاک

  • 5 hours ago
وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے ریلیف، اگست کے بجلی بل مؤخر

  • 5 hours ago
پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر

پنجاب میں دریاؤں میں شدید سیلاب، 101 افراد جاں بحق، 45 لاکھ سے زائد متاثر

  • 8 hours ago
ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ 2025: سری لنکا کا بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 6 hours ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

  • 4 hours ago
پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری

پاکستان، چین تعلقات اسٹریٹجک سے بڑھ کر عوامی دوستی کی مثال ہیں: آصف زرداری

  • 9 hours ago
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری: غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کا فیصلہ

  • 9 hours ago
Advertisement