لاہور: جوہرٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے ، جاں بحق ہونےو الوں میں چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔ جبکہ 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں ۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی ادارے کے ترجمان کا کہناہےکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے ،پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں ۔ زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ دھماکہ کی شدت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں : مذاکرات یا جنگ ،ہم تیار رہیں گے
دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔۔۔ دھماکے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، دھماکے سے ایک گھر اور 3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس شہریوں کو پیچھے رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
مزید پڑھیں : سائنووک اور سائنوفارم ویکیسن کی دوسری خوراک لگوانے کے بُری خبر
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں میں ایمرجنسی نافذ کرنے ہدایت ، زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔
مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق اہم اعلان
وزیراعلی عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کردی ۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago



