جی این این سوشل

تجارت

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

100 انڈیکس 548 پوائنٹس اضافے کے بعد 86 ہزار 31 پر جا پہنچا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،  500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے کاروباری روز تیزی کا رجحان ہے، آج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس اضافے سے 86 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 548 پوائنٹس یا 0.64 فیصد بڑھ کر 86 ہزار 31 پر جا پہنچا، جو آخری کاروبای روز 85 ہزار 483 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ اسٹاک مارکیٹ کے لیے بہترین ثابت ہوا تھا، جب انڈیکس 83 ہزار 531 سے ایک ہزار 952 پوائنٹس یا 2.33 فیصد بڑھ کر 85 ہزار 483 پر پہنچا تھا۔

9 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 627 پوائنٹس تیزی کے بعد 86 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح عبور کر گیا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک یہ رجحان برقرار نہیں رہا تھا اور انڈیکس 5 پوائنٹس بڑھ کر 85 ہزار 669 پر بند ہوا تھا۔

8 اکتوبر کو بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے کے بعد 85 ہزار 663 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

7 اکتوبر کو کے ایس ای-100 انڈیکس 1378 پوائنٹس یا 1.65 فیصد اضافے کے ساتھ 84 ہزار 910 پر بند ہوا تھا۔

پاکستان

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

دونوں جماعتوں میں آئینی ترمیم کے معاملے کو شفافیت کے ساتھ آگے بڑھنے اور روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان آئینی ترامیم کے معاملے پر اتفاق ہوا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین کی سندھ ہاؤس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان آئینی ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے ہوا اور شفافیت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں اس طرح کے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے آئینی مسودے پر اعتماد میں لے رہے ہیں، ہم نے آج ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماؤں کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، ملاقات میں دونوں وفود نے اپنی ترجیحات پیش کیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے ساتھ سیرحاصل ملاقات ہوئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پرانا تعلق ہے، آج ملاقات میں تعمیری گفتگو ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات، پاک فوج تعینات

میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے  سخت انتظامات، پاک فوج تعینات

ایس سی او کانفرنس کیلئے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر لئے گئے۔

ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے، میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا۔

ملپور سے ڈھوکری چوک، کشمیر چوک اور سرینا ہوٹل تک سڑک بند رہے گی، راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک، سرینا ہوٹل تک مری روڈ بھی بند رہے گا، ملپور سے سرینگر ہائی وے کے ذریعے آبپارہ تک روٹ بند ہوگا، مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والوں کیلئے متبادل روٹس فراہم کر دیا گیا۔

مری اور بھارہ کہو سے راولپنڈی آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک کے ذریعے فیض آباد آسکیں گے، راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے نائنتھ ایونیو استعمال کرسکیں گے، ایکسپریس وے فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ اور کورال چوک تک بند رہے گی۔

آج سے 16 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا د اخلہ بند ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 724 اور صرف کراچی میں 1 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

طبی ماہرین کے مطابق جناح اور سول اسپتال میں روزانہ ایک اندازے کے مطابق 50 مریض زکام، بخار اور جسم میں درد کے ساتھ آتے ہیں جب کہ مشتبہ کیسز میں ڈینگی ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں چکن گونیا کے 411 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 153 کی تصدیق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال سندھ میں ڈینگی کے 1 ہزار 724 اور صرف کراچی میں 1 ہزار 484 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔اس سال سندھ میں ملیریا کے 2 لاکھ 22 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے اور صرف کراچی میں ملیریا کے 1,768 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں چکن گونیا کی ٹیسٹنگ کٹس دستیاب نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll