پاکستان
ایس سی او سمٹ ،چینی وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف نے چینی وزیراعظم کانور خان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا
ایس سی او سمٹ میں شرکت کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، اس حوالے سے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
چینی وزیراعظم کا وزیراعظم شہباز شریف ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا، معزز مہمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، معیشت، تجارت، سی پیک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہو گی۔
چینی وزیراعظم صدر پاکستان آصف علی زرداری، پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ایس سی او کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت، چین، روس، ایران، تاجکستان اور کرغزستان کے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد شہر میں پاک فوج کے دستے تعینات کر دیئے گئے جبکہ میٹرو بس سروس آج 14 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک بند رہے گی۔
پاکستان
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے
گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی بہت مقبول ہوئے تھے
معروف مذہبی سکالر جنید جمشید کو مداحوں سے بچھڑے 6 برس بیت گئے ۔
ان کی یادیں اور آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کو پی آئی اے کے اس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہواتھا،اس وقت جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد واپس آرہے تھے۔
جنیدجمشید نے اپنے میوزک کیریئر کا آغاز وائٹل سائنز بینڈ سے کیاتھا،پہلے البم کی ریلیز نے ہی انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا،گیت "دل دل پاکستان" نے مقبولیت کا ریکارڈ قائم کیا، 1999 میں ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت بھی بہت مقبول ہوئے تھے،2002 میں اپنی چوتھی اور آخری البم کے بعد جنید جمشید کا مذہب کی طرف رجحان ہوگیاتھاجس کے بعدوہ معروف نعت خواں کے طور پرسامنے آئے۔
پاکستان
سکیورٹی فورسز کے ضلع ٹانک سمیت 3 آپریشنز، 22 خوارج جہنم واصل ، 6 اہلکار شہید
سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں 10خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں کئے گئے 3الگ الگ آپریشنز میں 22 خوارج ہلاک ،جبکہ قوم کے 6بہادر سپوت شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 6 اور 7 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ٹانک کے علاقے گل امام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
اس آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9خوارج جہنم واصل جبکہ 6زخمی ہوئے۔
تیسرے مقابلے میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کی ضلع ٹُھل میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3خوارج کو ہلاک کر دیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے سے پاک وطن کے 6بہادر بیٹوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور آپریشن میں 10خوارج کو کامیابی سے ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی کو ختم کرنے کیلئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے کیونکہ پاکستان کی سکیوٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاکستان
اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا، وزیر قانون
پاکستان کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ ہماری شناخت اور فخر پاکستانی ہونے میں مضمر ہے۔وفاقی وزیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا
وزیر قانون و انصاف اور انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی کمیشن جلد قائم کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن کا مسودہ پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی سے اقلیتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور کابینہ کمیٹی نے اس کی منظوری دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کمیشن کو مزید خودمختار بنانے کی خواہاں ہے جو شکایات کے حل کیلئے ایک مؤثر پلیٹ فارم کی خدمات انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اقلیتوں اور غیر اقلیتوں کی متوازن نمائندگی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ پاکستان ہم سب کا ہے جبکہ ہماری شناخت اور فخر پاکستانی ہونے میں مضمر ہے۔وفاقی وزیر نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہاربھی کیا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
تجارت ایک دن پہلے
نیپرا نے ونٹر پیکیج کی منظوری دے دی
-
علاقائی ایک دن پہلے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
اسٹار لنک کو پاکستان میں لانے کی کوششیں تیز
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی
-
تجارت ایک دن پہلے
شادی ہال مالکان کا شادی کی تقریب پر دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان