جی این این سوشل

پاکستان

ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری

ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، 16 اکتوبر کو تمام غیر ملکی سربراہان اور وفود جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری کردیں۔

اسلام آباد میں ایس سی او سربراہان حکومت کا 23 ویں اجلاس کے سلسلے میں دفتر خارجہ نے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کل اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کل اسلام آباد پہنچنے والے وفود کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

جناح کنونشن سینٹر آمد پر وزیراعظم شہباز شریف مہمانوں کا خیر مقدم کریں گے جب کہ مہمانوں کی آمد، استقبال اور گروپ فوٹوز کے بعد کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

ایس سی او سمٹ کا باقاعدہ آغاز 16 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، 16 اکتوبر کو تمام غیر ملکی سربراہان اور وفود جناح کنونشن سینٹر پہنچیں گے۔


وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او کانفرنس سے افتتاحی خطاب کریں گے، وزیراعظم کے بعد غیر ملکی وفود کے سربراہان کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

غیر ملکی لیڈرز کے خطاب کے بعد دستاویزات پر دستخط کیے جائیں گے،  وزیراعظم شہباز شریف کے اختتامی کلمات سے کانفرنس کے ایجنڈا آئٹمز مکمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایس سی او کے سیکرٹری جنرل کانفرنس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

 

 

موسم

سری لنکا میں بارشوں سے مزید 3 افراد ہلاک

سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے پانچ اہم دریاؤں کے سات مقامات کے قریب مزید سیلاب کی وارننگ دی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سری لنکا میں بارشوں سے مزید   3 افراد ہلاک

سری لنکا میں بارش کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہو ا کے مطابق ملک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی)کے مطابق سری لنکا میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈی ایم سی نے کہا کہ سری لنکا میں 7 اکتوبر کو شدید بارش شروع ہوئی، اور پیر کی صبح تک، 34,492 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 134,484 افراد ملک بھر کے 12 اضلاع میں بارش سے پیدا ہونے والی آفات سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے پانچ اہم دریاؤں کے سات مقامات کے قریب مزید سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی، سباراگامووا، شمال مغربی اور شمالی صوبوں اور گالے اور ماتارا اضلاع میں کچھ مقامات پر 100 ملی میٹر سے زیادہ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور کا 15 اکتوبر کو احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور کا 15 اکتوبر کو احتجاج کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ وہ کل احتجاج کے لیے اسلام آباد ضرور جائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی  عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش جائز ہے، امید ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ پورا ہو جائےگا۔


 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں جرگے میں مصروف تھا اس لیے سیاسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوا، پارٹی کے فیصلے قبول ہیں،کچھ لوگ بیٹھ کر بیانیہ بناتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج بانی پی ٹی آئی کی ملاقات سے مشروط ہے، ملاقات کی اجازت نہ دے کرحکومت ہمیں اس اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔

اجلاس میں کل 15 اکتوبر کو اسلام آباد احتجاج کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور  احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

اس سے قبل  وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کے لیے مارچ کیا جائے گا جب کہ احتجاج میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی ان کی بہن، ڈاکٹر یا پارٹی قائدین سے ملاقات نہ کرائی گئی تو کل اسلام آباد احتجاج کے لیے مارچ کیا جائےگا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم کو ڈارپ نہیں بلکہ آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود

بابر اعظم آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے، اسسٹنٹ کوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم کو ڈارپ نہیں  بلکہ آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے اور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے، سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بہت کرکٹ آ رہی ہے تو بابر اعظم کو آرام دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔

اظہر محمود نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف کیسی پچ بنانی ہے اور انگلینڈ کے خلاف کیسے، بہت سی چیزیں ہو رہی تھی اور ذہنی طور پر آپ جتنا بھی کہیں کہ میں مضبوط ہوں مگر چیزیں اثر کر رہی ہوتی ہیں۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت فٹ ہے اور جب آپ فٹ ہوں تو موسم تنگ نہیں کرتا، امید ہے اس بار بال اسپن ہوگا اور کوشش کریں گے پچ کو اپنے حق میں استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll