بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے
اس کے علاوہ بیلا روس کے وزیر اعظم گولاف چینکو پاکستان پہنچے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے ان کا استقبال کیا


بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد: بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلام آباد میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے طیارے نے نور خان ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات متوقع نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرغیزستان کے وزیراعظم بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے جہاں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے ان کا استقبال کیا۔
اس کے علاوہ بیلا روس کے وزیر اعظم گولاف چینکو پاکستان پہنچے، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے ان کا استقبال کیا۔
اس کے علاوہ تاجکستان کے وزیر اعظم خیر رسول زودہ بھی پاکستان پہنچے ، وفاقی وزیر جام کمال نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد مریوف پاکستان پہنچے تو وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر راویتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمانوں کو گلد ستے پیش کیے۔ایران اور روس سمیت دیگر ممالک کے وفود بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں
واضح رہے کہ چینی وزیر اعظم گزشتہ روز ہی پاکستان پہنچ چکے تھے جہاں پاکستانی وزیرآعظم شہاز شریف نے اپنے چینی ہمنصب کا شاندار استقبال کیا اور ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 19 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 19 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 19 hours ago





