جی این این سوشل

پاکستان

آئینی ترامیم، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کروں گا اور پی ٹی آئی قیادت کی رائے آئینی ترمیم میں شامل کریں گے، مولانا فضل الرحمان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئینی ترامیم، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی  کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا
آئینی ترامیم، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

26 ویں آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل رات گئے تک جاری رہا، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے درمیان مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

26 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے حوالے سے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری شریک ہوئے۔

جاتی امرا میں نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ان کی ملاقات ہوئی، پھر مولانا فضل الرحمان سے ن لیگ کے وفد کی ایک گھنٹے سے زائد مشاورت ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے پی پی سے ملے گی، پی پی سے مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیا تھا، نوازشریف نے عشائیے میں دعوت دی تھی، صدر زرداری بھی آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پارٹیوں سے جے یوآئی نے مذاکرات کئے، اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی تو ملک بھی بچے گا، آئین بھی بچے گا، عدلیہ سے متعلق اصلاحات پر اتفاق رائے کرلیا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم پر بھی مشاورت کریں گے، ابتدائی ترمیم کو مسترد کیا تھا، اسے آج بھی مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کروں گا اور پی ٹی آئی قیادت کی رائے آئینی ترمیم میں شامل کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے شکرگزارہیں، پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق ہوا تھا، آج تین جماعتوں پر اتفاق ہوا، آئینی عدالتوں کے ذریعے آئین کی بالادستی، فوری انصاف چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اصلاحات کے بعدعوام کو نظر آئے گا کہ آئین کے دفاع کے لیے کیا کرتے ہیں، مناسب وقت پر مجوزہ ترمیم کو دونوں ایوانوں سے پاس کرائیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پر تین پارٹیوں کا اتفاق رائے ہوچکا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم سے متعلق آئندہ دنوں میں اتفاق ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

جرم

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی  میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر10 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا، زخمی ڈاکو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

ملزمان سبزی منڈی جانے والی گاڑی کو لوٹ رہے تھے، ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم بھی لوٹی۔ لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی، ملزمان نے بھی اہلکار پر جوابی فائرنگ کی

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

معروف برطانوی گلوکار لیام پین تیسری منزل سے گر کر ہلاک

لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف برطانوی گلوکار لیام پین تیسری منزل سے گر کر ہلاک

ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق معورف گلوکار لیام پین 31 برس کی عمر میں مداحوں سے بچھڑ گئے، نوجوان گلوکار کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو شدید غم میں مبتلا کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار لیام پین بیونس آئرس میں ہوٹل کے تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

بیونس آئرس پولیس کے مطابق لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے تھے۔

واضح رہے لیام پین نے سال 2010 میں دی ایکس فیکٹر پر قائم ہونے والے بینڈ گروپ کے حصے کے طور پر عالمی شہرت حاصل کی ، جو دنیا کا ایک مشہور بینڈ اُبھر کر سامنے آیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف کا جمعہ کوملک گیرسطح پراحتجاج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی نے آئین میں ترمیم کےحکومتی منصوبے کے خلاف مذاحمت کافیصلہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کا جمعہ کوملک گیرسطح پراحتجاج کرنے کا اعلان

تحریک انصاف جمعہ کوملک گیرسطح پراحتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کےحکومتی منصوبے کے خلاف مذاحمت کافیصلہ کیا ہے،اڈیالہ میں قید بانی پی ٹی آئی سےروا رکھے جانیوالے سلوک کی مذمت کی ہے، سیاسی کمیٹی کا پارٹی رہنماؤں، وکلا اور اہلخانہ کوبانی پی ٹی آئی تک رسائی کامطالبہ کر دیا ہے۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا جبکہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم، انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زوردیا گیا،

پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ریجنل تنظیموں کوضلعی ہیڈکوارٹرز پر بعد نمازِ جمعہ پرامن احتجاج کی ہدایت کرتی ہے، آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش قبول نہیں ہے، آئین کی بالادستی پریقین رکھنےوالےتمام طبقات کوپرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا رستہ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش پر اتفاق ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت تمام گرفتار پارٹی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll