جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ گھر پہنچ گئیں

مہربانو قریشی نے بھی بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ گھر پہنچ گئیں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ گھر پہنچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی کی اہلیہ گھر پہنچ گئیں۔ اس حوالے سے زین قریشی کی بہن ماہنم کبیر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ بھابھی بحفاظت گھر پہنچ گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی رہنما مہربانو قریشی نے بھی بھابھی کی بحفاظت واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی ایک تصویر شیئر کی۔ انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ’دعاؤں اور تعاون‘ کا بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ مہربانو قریشی نے کہا تھا کہ ان کی بھابھی کو نقاب پوش افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ زین قریشی کی اہلیہ کو گھر کے قریب سے اٹھایا گیا، جہاں دو کاروں نے بھابھی کی گاڑی کو روکا اور زبردستی انہیں باہر نکالا۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔

مہربانو قریشی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی لکھا کہ انہیں ڈیڑھ سال سے جاری ہر طرح کی دھمکیوں کے باوجود توڑا نہیں جا سکا، جس کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

 

 
 
 

پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل 12:30 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی کمیٹی اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاقِ رائے نہ کیا جا سکا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا

ذرائع کے  مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  کابینہ اجلاس ملتوی کئے جانے سے وزرا کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اجلاس کے نئے شیڈول سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا تھا۔   اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیے جانے کا امکان تھا۔

دوسری جانب  آج پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل 12:30 بجے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ خصوصی کمیٹی اجلاس میں آج بھی آئینی ترمیمی مسودے پر اتفاقِ رائے نہ کیا جا سکا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے شرکت نہیں کی۔ا

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی ہلاک ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی  میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر10 میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوا، واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا، زخمی ڈاکو اسپتال پہنچائے جانے سے قبل دم توڑ گیا جبکہ فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار ایس ایس پی ویسٹ کا گن مین تھا۔

ملزمان سبزی منڈی جانے والی گاڑی کو لوٹ رہے تھے، ملزمان نے 5 سبزی فروشوں سے 50 ہزار سے زائد کی رقم بھی لوٹی۔ لوٹ مار کے دوران سادہ لباس پولیس اہلکار نے ملزمان پر فائرنگ کی، ملزمان نے بھی اہلکار پر جوابی فائرنگ کی

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترامیم، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کروں گا اور پی ٹی آئی قیادت کی رائے آئینی ترمیم میں شامل کریں گے، مولانا فضل الرحمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی  کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا

26 ویں آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں کے درمیان مشاورت کا عمل رات گئے تک جاری رہا، پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے درمیان مشترکہ مسودے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

26 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے حوالے سے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی میزبانی میں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی، جس میں مولانا فضل الرحمان، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر زرداری شریک ہوئے۔

جاتی امرا میں نواز شریف اور شہباز شریف کی پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے ان کی ملاقات ہوئی، پھر مولانا فضل الرحمان سے ن لیگ کے وفد کی ایک گھنٹے سے زائد مشاورت ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے پی پی سے ملے گی، پی پی سے مجوزہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کیا تھا، نوازشریف نے عشائیے میں دعوت دی تھی، صدر زرداری بھی آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پارٹیوں سے جے یوآئی نے مذاکرات کئے، اہم مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی تو ملک بھی بچے گا، آئین بھی بچے گا، عدلیہ سے متعلق اصلاحات پر اتفاق رائے کرلیا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم پر بھی مشاورت کریں گے، ابتدائی ترمیم کو مسترد کیا تھا، اسے آج بھی مسترد کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج اسلام آباد پہنچ کر پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کروں گا اور پی ٹی آئی قیادت کی رائے آئینی ترمیم میں شامل کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے شکرگزارہیں، پی پی اور جے یو آئی کے درمیان اتفاق ہوا تھا، آج تین جماعتوں پر اتفاق ہوا، آئینی عدالتوں کے ذریعے آئین کی بالادستی، فوری انصاف چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اصلاحات کے بعدعوام کو نظر آئے گا کہ آئین کے دفاع کے لیے کیا کرتے ہیں، مناسب وقت پر مجوزہ ترمیم کو دونوں ایوانوں سے پاس کرائیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق آئینی ترمیم پر تین پارٹیوں کا اتفاق رائے ہوچکا ہے، دیگر مجوزہ ترامیم سے متعلق آئندہ دنوں میں اتفاق ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے درمیان آئینی مسودے پر اتفاق ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll