آئین پاکستان میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے، مشیراطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت آئین ،قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔آئین پاکستان میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ فارم 47 والی جعلی حکومت آئین پاکستان پر خفیہ وار کرنے جا رہی ہے، آئین پاکستان میں ناجائز ترامیم عوامی نمائندوں سے چھپا کر کی جا رہی ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ آئین میں ناجائز ترمیم کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کا خاتمہ کیا جا سکے، ایس سی او اجلاس کی آڑ میں آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکرز آئینی ترمیم کے خلاف تمام قانونی اور سیاسی مذاہمت کرے گی،
پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی (@ZainHQ) کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے واسطے گزشتہ دن اغواء کیا گیا،گھر کی عورتوں کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جسکی مثال نہیں ملتی،ظلم اور ریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، نواز شریف کی بچی کچی سیاست کو شہباز…
— Barrister Dr Muhammad Ali Saif (@BaristerDrSaif) October 17, 2024
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کی اہلیہ کو ڈرانے دھمکانے کے واسطے گزشتہ دن اغواء کیا گیا، گھر کی عورتوں کو اٹھانا فسطائیت کی آخری حد ہے جسکی مثال نہیں ملتی،ظلم اور ریاستی جبر کے بل بوتے پر اقتدار قائم رکھنا شریف خاندان کا وطیرہ ہے۔ وفاقی و پنجاب کی جعلی حکومت آئے دن آئین ، قانون اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔
میشر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بچی کچی سیاست کو شہباز شریف اور مریم نواز ہی دفن کریں گے، جعلی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جھوے مقدمات میں قید کر کے ان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کی ہے، ملاقاتوں پر پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عمران خان پر وکلاء، اہل خانہ اور دیگر تمام افراد کی ملاقاتوں پر پابندی سے غیر یقینی صورتحال جنم لے رہی ہے، صیہونی سازش کے تحت قائم ہونے والی شریف خاندان کی ناجائز حکومت کو ظلم و جبر کا جواب دینا ہوگا، جھوٹ کے بل بوتے پر اقتدار کے مزے لوٹنے والا ٹولہ عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہے ۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 8 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 8 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 3 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago



