Advertisement

حماس کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، ٹینک اور گاڑیوں سمیت متعدد فوجی ہلاک

حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ حملےکے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 22 2024، 3:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حماس کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ، ٹینک اور گاڑیوں سمیت متعدد فوجی ہلاک

فلسطین کی  مزاحمتی تنظیم حماس نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں حملہ کرکے ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل  نے بیروت کے ہریری اسپتال کے قریب فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4شہری شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب غزہ میں بمباری سے مزید 41 فلسطینی شہید ہوئے اور اسی طرح جبالیہ میں بھی 33 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ حماس نے جبالیہ میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیا ،اور ٹینک سمیت اسرائیلی فوج کی 4گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ حماس کا دعویٰ ہے کہ اس حملےکے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 18روز سے جاری محاصرے کے دوران سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے، جنوری میں اسرائیل نے شمالی غزہ اور جبالیہ میں حماس کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ اور خصوصاً جبالیہ کو دوبارہ محاصرے میں لے رکھا ہے۔

اقوام متحدہ اور فلسطینی حقوق کی تنظیموں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل کا مقصد اس علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اکتوبر 2023 سے اب تک 42 ہزار 600 سے زائد فلسطینی  شہید ہوچکے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جب کہ 99 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Advertisement
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 7 hours ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 9 hours ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 2 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 3 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 7 hours ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 5 hours ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 3 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 9 hours ago
Advertisement