جی این این سوشل

کھیل

تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے اسکواڈ کا علان کر دیا

انگلش ٹیم کےاسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے اسکواڈ کا علان کر دیا
تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ نے اسکواڈ کا علان کر دیا

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ کے انگلش ٹیم نے اعلان کر دیا۔

انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں فاسٹ باؤلر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور اسپنر ریحان احمد کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

جبکہ باقی کھلاڑیوں میں بین  اسٹوکس(کپتان)، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، کیمی اسمتھ، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں ۔

انگلش ٹیم ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے  تین اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی،تیسرا ور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 24 اکتوبر سے کھیلا جا ئے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے ۔

پاکستان

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات

جمہوریہ چیک کے سفیر لیدیسلاو سٹینہبل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مشائلا کروتووا کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک کمیونیکیشن میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے۔ فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی، اور دونوں فریقین نے دوطرفہ ڈیجیٹل تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیجیٹل سیکٹر میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے ، ،مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا، نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے ، ،مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے چناب نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن میں ہیں حکومت میں آنے کا کوئی ارداہ نہیں، پکڑ دھکڑ اور بے بنیاد مقدمات کی سیاست کا قائل نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن صوبوں کی وفاق پر چڑھائی مناسب نہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کی متنازعہ شقیں میں نے ختم کروا دیں تھیں، 26 ویں آئینی ترمیم لانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے غیر متنازعہ اور اچھا وقت گزارا، نئے چیف جسٹس کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے گیٹ نمبر چار کھلنے کی بات پر تبصرہ نہیں کرونگا، بشری بی بی سمیت تمام خواتین کو عدالتی ریلیف ملا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق پنجاب کابینہ میں شامل

مسلم لیگ ن کی ایم پی اے ثانیہ عاشق کو پنجاب کابینہ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی وزیراعلی برائے اسیپشل ایجوکیشن مقرر کیا گیا ہے،سلمیٰ بٹ کو پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان تفویض کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سلمیٰ بٹ کوپرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کاقلمدان دینےکی منظوری دی۔

چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی ہدایت پر سیکشن افسر نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll