دنیا
بنگلہ دیش میں طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر، صدر سے استعفی کا مطالبہ
طلبہ نے ایک دفعہ پھر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے صدارتی محل کا رخ کر لیا اور بنگلہ دیش کے صدر سے استعفی کی مانگ کی ہے
ڈھاکہ:بنگلہ دیش میں طلبہ نے ایک دفعہ پھر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے صدارتی محل کا رخ کر لیا اور بنگلہ دیشی صدر سے استعفی کا مطالبہ کر دیا۔
بنگلہ دیش کے صدر شہاب الدیں نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کے پاس سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے سے متعلق کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہے، جب کہ اس سے قبل 5 اگست کو اپنی تقریر میں صدر نے دعوی کیا تھا کہ شیخ حسینہ نے استعفیٰ جمع کرادیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق صدر کے بیان کے بعد شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پھر سڑکوں پر آگئے ہیں اور وہ اس بار صدر سے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
اس حوالے سے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے قانونی مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر نے ایک متضاد بیان دیا ہے۔
پاکستان
صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے،صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس
اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں
صدر فاؤنڈر ڈیموکریٹس گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و کارپوریٹ ممبر سید ندیم منصور نے کہا ہے کہ اکتیس اکتوبر کو ڈی جی ٹی او صدر اسلام آباد چیمبر کی اہلیت کا فیصلہ کرے گا۔
صدر آئی سی سی آئی ناصر قریشی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں تھے ،اکتیس اکتوبر کو ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے سامنے ہئیرنگ میں تمام شواہد رکھوں گا جس کے بعد امید کرتا ہوں کے فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ٹریڈ آرگنائزیشنز قانون کے مطابق کسی بھی ایگزیکٹو ممبر کیلئے دوبارہ الیکشن لڑنے کیلئے ایک سال کا وقفہ ہونا ضروری ہے جو نئے قانون کے مطابق دو سال کا وقفہ کردیا گیا جبکہ ناصر قریشی گزشتہ سال بھی ایگزیکٹو ممبر تھے اور اس سال دوبارہ الیکشن لڑ کر اسلام آباد چیمبر کے صدر بن گئے ہیں۔
میں نے ان کے کاغذات نامزدگی ڈی جی ٹی او کے سامنے چیلنج کئے تھے جہاں نو ستمبر کو فیصلہ ہمارے حق میں آیا اور انہیں الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا جس پر یہ اسلام آباد ہائیکورٹ چلے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےبارہ ستمبر کو کیس ڈی جی ٹی او کو ریمانڈ بیک کر دیا اس دوران الیکشن لڑ کر یہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے ہیں۔ڈی جی ٹی او نے اکتیس اکتوبر کو اس کیس کی ہئیرنگ رکھی ہے جہاں میں تمام حقائق اور شواہد معزز عدالت کے سامنے رکھوں گا
پاکستان
شیخوپورہ : این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی گرڈ سٹیشن کی استعداد میں اضافہ
منصوبے کی تکمیل سے شیخوپورہ گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے علاقے میںبجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی
پاکستان
جمہوریہ چیک کے سفیر کی وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون سے ملاقات
گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے
جمہوریہ چیک کے سفیر لیدیسلاو سٹینہبل نے ڈپٹی ہیڈ آف مشن مشائلا کروتووا کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل میڈیا اور پبلک کمیونیکیشن میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گفتگو میں ڈیجیٹل جدت، سائبر سیکورٹی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی مواصلات میں تعاون کے راستے تلاش کئے گئے۔ فہد ہارون نے ڈیجیٹل میڈیا میں پاکستان کے اقدامات پر روشنی ڈالی، اور دونوں فریقین نے دوطرفہ ڈیجیٹل تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈیجیٹل سیکٹر میں پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
-
کھیل 2 دن پہلے
زمبابوے نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
سنگجانی مقدمہ : زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع
-
جرم ایک دن پہلے
پنجاب : میانوالی میں پولیس کا آپریشن ، 10 خوارجی دہشت گردہلاک
-
پاکستان 19 گھنٹے پہلے
ڈی چوک احتجاج کیس:علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور ، رہائی کو حکم
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
-
تجارت ایک دن پہلے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے انکم ٹیکس قواعد 2002 میں اہم ترامیم
-
دنیا 2 دن پہلے
پیرو کے سابق صدر پر رشوت لینے کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا