جی این این سوشل

تجارت

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں سونے کی قیمت میں خیران کن اضافہ،فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا ، اکتوبر میں سونے کی قیمتوں میں مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان

شیخوپورہ : این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی گرڈ سٹیشن کی استعداد میں اضافہ

منصوبے کی تکمیل سے شیخوپورہ گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے علاقے میںبجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخوپورہ : این ٹی ڈی سی کے 500 کے وی گرڈ سٹیشن  کی استعداد میں اضافہ
لاہور : این ٹی ڈی سی ہیڈ کوارٹرزلاہور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں چوتھا 250 ایم وی اے آٹو ٹرانسفارمر انرجائز کیا گیا ہے جس کا مقصد گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ پراجیکٹ ڈیلیوری (نارتھ) لاہور کی ٹیم نے500 کے وی گرڈ سٹیشن شیخوپورہ میں 160 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفارمر (ٹی-6) کی جگہ نیا 250 ایم وی اے 220/132 کے وی آٹو ٹرانسفامر نصب کرنے کا کام مکمل کیا۔یہ کام عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری نیشنل ٹرانسمیشن ماڈرنائزیشن پراجیکٹ ون کے تحت مکمل کیا گیا۔
منصوبے کی تکمیل سے شیخوپورہ گرڈ سٹیشن کی بجلی ترسیل کی استعداد میں اضافہ ہو گا جس سے علاقے میںبجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ گرڈ سٹیشن کی استعداد میں بہتری سے بجلی کی ترسیل کے مسائل میں کمی اوربجلی کی فراہمی بہتر ہوگی جس سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کوبراہ راست فائدہ ہوگا۔ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (پی اینڈ ای) انجینئر قیصر خان اورڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اے ڈی اینڈ ایم) انجینئر رشید اے بھٹو نے اہم منصوبے کی 
پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سنگ جانی ٹول پلازہ پر قیدیوں کی وین پرنامعلوم ملزمان کا حملہ

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنگ جانی ٹول پلازہ پر  قیدیوں کی وین پرنامعلوم ملزمان  کا حملہ

اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر 3 قیدیوں کی وینز پرنامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی چوک احتجاج کے 187 ملزمان کو عدالت پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جارہا تھا۔قیدیوں کی وین میں ایم پی اے انور زیب، لیاقت، یاسر قریشی بھی موجود تھے جبکہ وین میں گرفتار سرکاری ملازمین اور پولیس اہلکار بھی تھے۔

ذرائع کے مطابق  قیدیوں کی وینز کے سنگ جانی ٹول پلازہ پہنچنے پر پہلے سے موجود ملزمان نے فائرنگ کی اور حملے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے پرزن وینز کے ٹائر برسٹ کیے۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کی فائرنگ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے فرار ہونے والے متعدد ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ دوبارہ گرفتار کیے جانے والوں میں ایک ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سنگجانی مقدمہ : زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرتاج گل کی سنگجانی مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مقدمے کی سماعت کی، دوران سماعت زرتاج گل اپنے وکلا سردار مصروف، انصر کیانی اور آمنہ علی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔

اس دوران وکیل صفائی سردار مصروف خان نے  دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ تھانہ سنگجانی کے درج مقدمے میں شریک ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

اس موقع پر پراسیکیوٹر کی جانب سے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا گیا اور استدعا کی کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانتوں کے ساتھ ہی اس ضمانت کو بھی سنا جائے۔

عدالت نے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے زرتاج گل کی درخواست ضمانت میں 19 نومبر تک توسیع کر دی۔

واضح رہے  کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد  میں سنگجانی کے مقام پرپاکستان تحریک انصاف کےرہنماؤں نے جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر کی تھی  جس پرحکومت کی جانب سے دہشت گردی کے مقدمات درج کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll