توہین عدالت کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیتے ہوئے کہا عمران خان کو تین بجے عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کی وکلا سے ملاقات کروائی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔ جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بانی پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لائیں گے تو وجہ بتائیں گے، جس سکیورٹی تھریٹ کی وجہ سے نہیں لائیں گے اس سے متعلق عدالت کو مطمئن کریں گے۔
جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی، میں یہ نہیں کہہ رہا نوٹیفکیشن درست ہے یا نہیں اس کے لیے تو ان کو الگ سے پٹیشن دائر کرنا پڑے گی لیکن عدالتی حکم کے باوجود ملاقات سے انکار عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے، اس پر اسٹیٹ کونسل نے کہا عدالت کی سماعتیں نہیں ہو رہی تھیں اس لیے ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔
اسٹیٹ کونسل نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی لگائی ہے، جس پر جسٹس اعجاز اسحاق نے استفسار کیا کہ کیا وکلا کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی؟ جس نے یہ نوٹیفکیشن ایشو کیا اس نے بھی توہینِ عدالت کی ہے، حکومتِ پنجاب نے اگر وکلاء کی ملاقات روکی ہے تویہ توہینِ عدالت ہے۔
بعد ازاں عدالت نے عمران خان کو آج سہہ پہر 3 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئیں وہ اپنے وکلا کے ساتھ میٹنگ کر لیں گے۔
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 11 گھنٹے قبل
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 7 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 8 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 10 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 12 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 9 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 8 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 11 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 7 گھنٹے قبل