جی این این سوشل

کھیل

پنڈی ٹیسٹ:انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز کے سامنے ڈھیر

پاکستانی باولنگ کے سامنے انگلش ٹیم بے بس نظر آئی،267رنز پر ساری ٹیم آوٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنڈی ٹیسٹ:انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز کے سامنے ڈھیر
پنڈی ٹیسٹ:انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز کے سامنے ڈھیر

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹٓاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جوکہ بہتر ثابت نہ ہوا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 267 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلش ٹیم پاکستانی اسپنرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، پاکستان کی طرف سے ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 6 اور 3 تین وکٹیں حاصل کیں،جبکہ زاہد محمود نے ایک کھلاڑٰی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

انگلینڈ کی ٹیم میچ کے شروع میں بے بس نظر آنے لگی اور وقفے وقفے سے پاکستانی اسپنرز ان کی وکٹیں گراتے رہے۔انگلینڈ کی طرف سے بین ڈکٹ نے 52،وکٹ کیپر بلے باز جمی سمتھ نے 89 رنز بنائے، جبکہ کپتان بین اسٹوکس صرف بارہ رنز تک ہی محدود رہے۔

خیال رہے کہ  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرا کر سریز ایک 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

تجارت

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

برطانوی خام تیل برینٹ آئل73 جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالرز فی بیرل پر آگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور گیس کی قیمتوں میں 5 فیصد تک کمی آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل 73 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی گیس کی قیمتوں میں بھی ساڑھے تین فیصد کمی ہوئی ہے۔  گیس 2 ڈالر 47 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو میں فروخت ہو رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف سے  بلاول بھٹو  کی ملاقات، آئینی ترمیم و ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات ، جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور میں ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دے دیا۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے چھبیسویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اعشاریہ مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

میکسیکو: بس مسافرکھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

حادثہ میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں  پیش آیا جہاں ایک مسافر بس ہائی وے پر ٹریکٹر سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گر گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو: بس مسافرکھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثہ 26 اکتوبر کو میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں  پیش آیا جہاں ایک مسافر بس ہائی وے پر ٹریکٹر سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گر گئی۔

حکام کے مطابق حادثے سے 19 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے جن کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے طابق بس امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر واقع شہر سیوداد جواریز کی جانب جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ  متاثرین میں سے کوئی بھی تارکین وطن نہیں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll