میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے،سرداراختر مینگل


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پارٹی کے 6ارکان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں اسلام آباد تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی عائد کی گئی ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق سردار اختر مینگل کے ساتھ دیگر 5 افراد نے مسلح ہوکر سینیٹ ہال میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، میرجہانزیب مینگل اور اختر نواز نے مسلح ہوکر سیکیورٹی اسٹاف کو دھکے دیے، ملزمان نے زبردستی سینیٹ ہال میں اسلحہ سمیت گھسنے کی کوشش کی۔
اس حوالے سے سردار اخترمینگل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے خاتون سیکیورٹی اہلکار نے گیلری سے نکالا۔ جبکہ سینیٹ میں میرا اپنی پارٹی کے مغوی ارکان سے آمنا سامنا ہورہا تھا۔سردار اختر مینگل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سب کی چوری پکڑی تو حکومتی وزرا کے پسینے نکل گئے۔
خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پرسردار اختر مینگل کو سینیٹ گیلری سے نکال دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان مبینہ منحرف ارکان میں شامل ہیں اور انہوں نے پارٹی کی ہدایات کے برخلاف آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے، جس پر سردار اخترمینگل نے پارٹی کے دونوں سینیٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم دیا۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 42 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 33 منٹ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 38 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل