چاہت فتح علی خان بالی وڈ میں انٹری کے لیے پَرتولنے لگے
مزاحیہ گلوکار کا کہنا ہے اگرکرن جوہر مجھے موقع دیں تو میں ان کی فلم میں بغیر معاوضہ لیےکام کروں گا
سوشل میڈیا سے شہرت پانے والے مزاحیہ گلوکار نے حال ہی میں دیے گئے بیان میں مشہور بھارتی فلم ہدایتکار کرن جوہر کا شکریہ ادا کیا ہے،چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ جب کرن جوہر نے ان کے گائے گئے گانے توبہ توبہ کی تریف کی تو وہ اپنی اس تریف پر خوشی سے تین راتیں سو نہیں سکے۔
مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے کرن جوہرسے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ مجھے موقع دے تو میں آپ کی فلم میں بغیر کوئی معاوضہ لیے کام کروں گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل نامور بھارتی فلم ہدایتکارکرن جوہر نے انسٹاگرام پرچاہت فتح علی خان کے منفرد انداز میں گائے گئے گانے توبہ توبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شائقین کو ایک دفعہ اس گانے کو ضرور سننا چاہیے۔
جبکہ اس سے قبل معروف بھارتی گلوکار کرن اجولا جنہوں نے گانا کمپوز کیا اور گایا ہے، انہوں نےاس گانے پر چاہت فتح علی خان کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے تھے۔
خود کو گلوکار کہنے والے چاہت فتح علی خان کی ویڈیواس وقت سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہے جس پر صارفین مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک توڑنے کی سازش کی، رہنما ن لیگ اختیار ولی
- 9 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے مطالبات پر نواز شریف کو اعتماد میں لیا جائے گا ، رانا ثنا اللہ
- 9 گھنٹے قبل
سری لنکن آلراؤنڈر چریتھ اسلنکا پی ایس ایل 10 کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل
کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانے کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل
فافن کی الیکشن 2024سے متعلق ایک اور رپورٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل
پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے
- 9 گھنٹے قبل