جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی ملاقات

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر مارشل راجا پاکسے نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے کمانڈر سری لنکن فضائیہ کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر
راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر آئے کمانڈر سری لنکن فضائیہ ایئر مارشل راجا پاکسے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر سری لنکن ایئر فورس کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر سری لنکا ایئر فورس ایئر مارشل راجا پاکسے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کے دوران دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا۔
 
 
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایئر مارشل راجا پاکسے نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا گیا۔
 
کمانڈر سری لنکا ایئر فورس ایئر مارشل راجا پاکسے کہتے ہیں کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششیں قابل تعریف ہیں جب کہ پاکستان اور سری لنکا کا دفاعی تعاون خطے میں استحکام کے لیے اہم ہے۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور ایئر مارشل راجا پاکسے نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
 
ترجمان پاک فوج نے یہ بھی بتایا کہ کمانڈر سری لنکن ایئر فورس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں اور پیشاورانہ مہارت کو سراہا۔
 
 
 

پاکستان

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے  ملاقات پر پابندی ختم

جیل  حکام کے مطابق پابندی سیکورٹٰی خدشات کے باعث عمران خان سمیت تمام قیدیوں پر 4 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک لگائی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے  ملاقات پر پابندی ختم

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام  قیدیوں سے ملاقات  پر عائد  پابندی ختم کر دی گئی

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق  عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی، رواں ماہ 4 اکتوبر کو سکیورٹی وجوہات کے باعث جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں دہشت گرد حملے کے پیش نظر ملاقاتوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، جیل میں فرضی مشقوں کے باعث بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قاضی فائز عیسیٰ یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب

کنگ کونسل، عدلیہ کے سینئر ممبران نے قاضی فائز عیسیٰ کو منتخب کیا ہے، مڈل ٹیمپل میں اس وقت 510 معمولی اور107 سینئر بنچرز ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قاضی فائز عیسیٰ یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب

قاضی فائز عیسیٰ قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، قاضی فائزعیسیٰ پہلے پاکستانی ہیں جو قدیم ترین یونیورسٹی مڈل ٹیمپل ان کے بنچ ماسٹر منتخب ہوئے ہیں۔

کنگ کونسل، عدلیہ کے سینئر ممبران نے قاضی فائز عیسیٰ کو منتخب کیا ہے، مڈل ٹیمپل میں اس وقت 510 معمولی اور107 سینئر بنچرز ہیں۔

تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افراد کو بنچر بنایا جاتا ہے، مڈل ٹیمپل میں 172 اعزازی بنچرز شامل ہیں، اس میں  پرنس آف ویلز کا شاہی بنچ بھی شامل ہے۔

اعزازی بنچ کا انتخاب مڈل ٹیمپل کے اعلیٰ حکام کی صوابدید پر ہوتا ہے، پہلی دفعہ کسی پاکستان جج کو بطور بنچ ماسٹرمنتخب کیا گیا ہے، یہ درسگاہ 14ویں صدی میں قائم ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

دو دن مسلسل  کمی کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا

عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالر کے اضافے سے ملک میں سونا دو ہزار روپے مہنگا ہو گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دو دن مسلسل  کمی کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت2 لاکھ 84 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

 جبکہ 10گرام سونے کی قیمت  میں 1 ہزار 714 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 43 ہزار 741 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر کے اضافے  سے  2748 ڈالر ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں  800 جبکہ اس سے ایک روز قبل 2300 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی  تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll