کراچی:پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن سےمتعلق صدارتی آرڈیننس کوچیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن سےمتعلق صدارتی آرڈیننس سےپارلیمنٹ متنازع ہوسکتی ہے،نالائق حکومت سینیٹ انتخابات میں میچ فکسنگ کرناچاہتی ہے اور قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ الیکشن کوبھی متنازع بناناچاہتےہیں، آرڈیننس سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی کوشش ہے، سندھ حکومت کےذریعےصدارتی آرڈیننس کوچیلنج کریں گے،آرڈیننس سےمتعلق سپریم کورٹ میں اپناموقف رکھیں گے،تحریک انصاف کواپنےارکان پربھروسہ نہیں،اسمبلی میں ہم سےبولنےکاحق بھی چھیناجارہاہے،ووٹ کاحق بھی چھینیں گےتوتمام جماعتوں سےردعمل آئےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں کچھ گندےانڈوں نےسینیٹ میں غلط طریقےسےووٹ دیاہوگا،ہم چاہتےہیں خفیہ بیلٹ کاحق نہ چھیناجائے،ہم جامع الیکٹورل اصلاحات کےحامی ہیں،حکومت کےپاس جامع الیکٹورل اصلاحات کیلئےوقت تھا،یہ سمجھ رہےتھےسینیٹ میں ان کوفری ہینڈملےگا،سینیٹ الیکشن،آرڈیننس کےذریعےترمیم نہیں کی جاسکتی، آرڈیننس کےذریعےترمیم ہونی ہےتوقومی اسمبلی کوبندکریں،ہم خطرناک راستےپرچل رہےہیں، حکومت کی سازش کامیاب ہوئی توالیکشن پربڑاحملہ ہوگا،ہماری امیدعدالت سےوابستہ ہے،آئین وقانون کےمطابق فیصلہ ہوگا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ ہم اوپن ووٹ کےذریعےبھی مقابلہ کرنےکوتیارہیں،ہم اوپن ووٹ میں بھی حکومت کوٹف ٹائم دیں گے،حکومت کےاپنےایم این ایزاورایم پی ایزناراض ہیں، آپ کےارکان آپ کیخلاف اوپن ووٹ دینےکوتیارہیں،ہم سینیٹ الیکشن،خریدوفروخت روکنےکیلئےطریقہ کارمیں تبدیلی کیلئے بھی تیارہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرنےکہافوج کاسیاست سےتعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آرکےبیان سے 100فیصدمتفق ہوں، مہنگائی مارچ کیلئے پی ڈی ایم مکمل تیار ہے، 26مارچ سے ہمارے مہنگائی مارچ کا آغاز ہوگا،اسلام آباد جائیں یا پنڈی اس پر غور ہوا اور مکمل حتمی فیصلہ سب کے سامنے ہے،لانگ مارچ میں ہماری طاقت سب کونظرآجا ئےگی،جدوجہد اور کوشش کا اثر لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہماری قوت اور تعداد کا پتا لگ جائے گا،پاکستان کی عوام کے ساتھ مل کر غربت، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف احتجاج کریں گے۔

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 36 منٹ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 2 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 3 گھنٹے قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 6 منٹ قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 5 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل