اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جس ملک میں انصاف کانظام نہیں ہوتاوہ تباہ ہوجاتاہے، انہوں نے کہا کہ ملک تباہ تب ہوتاہےجب وزیراعظم اوروزراچوری کرتےہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا علماء و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں ایک ملک اسلام کے نام پر بنا، پاکستان بننے میں دینی حلقوں نے مدد کی، کچھ لوگوں نے پاکستان بننے کی مخالفت کی لیکن زیادہ تر دینی حلقوں نے قائداعظم کا ساتھ دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال نے جو پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ بہت عظیم خواب تھا، پاکستان بنانےمیں علماومشائخ کااہم کردارہے، پاکستان کوریاست مدینہ کی طرزپراسلامی فلاحی ریاست بنانےکیلئےکوشاں ہیں۔
وزیراعظم کا خطاب میں کہنا تھا کہ دنیا میں لوگوں نے مسلمانوں کے رویے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، علما کرام کا ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں بہت بڑا کردار ہے ، میں نے دنیا کے ہر فورم پر اسلاموفوبیا پر بات کی، عالمی طاقتوں نے دہشت گردی کو اسلام کے ساتھ جوڑ دیا،عمران خان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو پیغام دینا چاہیے تھا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گردی کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خودکش حملے سب سے زیادہ ہندوؤں نے کیے، ہندوؤں سے پہلے جاپانیوں نے بھی امریکی کشتیوں پر خودکش حملے کیے، سری لنکامیں سب سےزیادہ خودکش حملےتامل نےکیےجوہندوتھے، تامل کی وجہ سےکسی نےہندومذہب کوبرابھلانہیں کہا۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں یہودیوں کے اوپر کوئی بات بھی نہیں کرسکتا، ہالوکاسٹ پر بات کریں تو آزادی نہیں ہے آپکو اظہار رائے کی، میری پوری کوشش ہوگی کے مسلم ممالک کے سربراہوں کو اکٹھا کروں۔
وزیر اعظم عمران خان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگوں پر اربوں روپے کے کرپشن کیسز ہیں وہ کہتے ہیں این آر او دے دو، چھوٹے اور غریب چور جیلوں میں اور بڑے ڈاکو کہہ رہے کہ این آر او دے دو، گائے، موٹرسائیکل چوروں سے ملک تباہ نہیں ہوتا، ملک تباہ ہوتا ہے حکمرانوں کی کرپشنز سے، جس ملک میں انصاف کانظام نہیں ہوتاوہ تباہ ہوجاتاہے۔ملک تباہ تب ہوتاہےجب وزیراعظم اوروزراچوری کرتےہیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہرسال ایک ہزارارب ڈالرزغریب ملکوں سےچوری ہوکرامیرملکوں میں جاتےہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 17 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 17 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 12 hours ago



