اسرائیلی فضائیہ کے مطابق جنگی طیاروں نے ایران کی فضائی حدود میں 20 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں میزائل ساز تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور دیگر فضائی سسٹمز شامل تھے


اسرائیلی فضائیہ کے مطابق جنگی طیاروں نے ایران کی فضائی حدود میں 20 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جن میں میزائل ساز تنصیبات، زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور دیگر فضائی سسٹمز شامل تھے۔ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والا آپریشن مکمل کرنے کے بعد اسرائیلی طیارے بحفاظت ایئربیسز واپس پہنچ گئے۔
اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں کا جواب تھا حملے سے ایران کے مختلف علاقوں میں فوجی مقامات کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس دوران کئی عمارتوں میں آگ لگ گئی،حملے سے ایرانی سے تہران،شیراز اور کرج شہر دھماکوں سے گونج اٹھے۔
جبکہ دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے تصدیق کی ہےکہ ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نےدفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران زور دار دھماکوں سے گونج اٹھا، جبکہ ایران کے شہر تکریت میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے مغربی علاقے میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جبکہ دمشق کے وسطی علاقے میں بھی دھماکے ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد کئی مقامات اور متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ تہران فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ عمارت سے 10 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے دفاع کیا، حملوں کو ناکام بنانے کیلئے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ حکام نے مزید کہا کہ تہران،خزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، کچھ مقامات پرمعمولی نقصان پہنچا، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فوج اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے کو تیاری کا حکم دیدیا ہے، ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسرائیلی حملوں پر مختلف ممالک کا رد عمل :
امریکی حکام کا مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ایران پر اسرائیلی حملوں سے آگاہ ہیں، صورتحال پر گہری نظر ہے۔وائٹ ہاؤس نے ایران پر اسرائیل کے حملے کو تل ابیب کی جانب سے اپنے دفاع کی مشق قرار دیدیا۔
جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پر حملوں سے کچھ دیر پہلے امریکی صدربائیڈن کو اسرائیلی کی ممکنہ کارروائی سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
سعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہایران پر حملے ایرانی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے۔
سعودی وازارت خارجہ نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں ۔

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 18 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 17 گھنٹے قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- ایک دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- ایک دن قبل







