جوڈیشل کمیشن کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق ہوگیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتّفاق ہوگیا۔ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے حزبِ اختلاف کی جانب سے دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا، کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی پر نگاہ رکھے گا اور ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا۔
دوران بریفنگ بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کیلئے موزوں ناموں کی تجاویز بھی پیش کرنے کا مجاز ہے، یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بنچز بھی قائم کرے گا، جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی ایک تہائی تعداد کمیشن کا اجلاس طلب کر سکتی ہے، 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ کلاز ڈی کے مطابق کسی رکن کی عدم موجودگی کمیشن کے فیصلے کی ساکھ متاثر نہیں کر سکے گی اور عدم موجودگی کے باوجود کمیشن کا فیصلہ ٹھیک تصور کیا جائے گا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ایک طویل المدت کمیشن ہوگا، کمیشن کی فیصلہ سازی میں حزب اختلاف کے دو اراکین کا کردار نہایت کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
خصوصی اجلاس میں سیاسی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے کو توثیق کیلئے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کیلئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔

نارنگ شہر اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات کا واحددیہی مرکز صحت لاوارث، ادویات ناپید، عوام سراپا احتجاج
- 6 منٹ قبل

پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال ،حکومت کا اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع پر غور
- 12 منٹ قبل

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 14 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 14 گھنٹے قبل

بنوں: دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سےپولیس چیک پوسٹ پر حملہ فوری جوابی کارروائی سے ناکام
- 2 گھنٹے قبل

قصور: ستلج میں تاریخ کا سب سےخطرناک سیلاب، شہرکو بچانےکا چیلنج درپیش ،پنجاب کے متعدد علاقوں زیر آب
- ایک گھنٹہ قبل

امریکا نے یوکرین کے لیے 179 ملین ڈالر کے فضائی دفاعی نظام کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 14 گھنٹے قبل

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل

سیلابی صورتحال کے باعث بلوچستان سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس معطل
- 2 گھنٹے قبل

ایس سی او اجلاس :وزیراعظم شہباز شریف 6 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
- 2 گھنٹے قبل