کھیل
آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے۔
Introducing our Men’s T20I squad to take on @TheRealPCB next month 🇦🇺 🇵🇰 pic.twitter.com/5TdEF3EqMd
— Cricket Australia (@CricketAus) October 28, 2024
آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اوراسپینسر جانسن شامل ہیں۔
آسٹریلین بورڈ کےت مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں، ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کریں گے۔
پاکستان
آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح پر صدر، وزیر اعظم سمیت دیگر کی قومی ٹیم کومبارکباد
پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی
آسٹریلیا کے خلاف شاندار جیت درج کرنے پر صدر مملکت ،وزیر اعظم شہباز شریف ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیر اعلی پنجاب نے ٹیم کو مبارکباد دی۔
صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم اس شاندار کارکردگی پر مبارکباد کی مستحق ہے، اُمید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔
وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے یہ انتہائی خوشی کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے۔
محسن نقوی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) محسن نقوی نےاپنے ایک پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے کر کھلاڑیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، تاریخی جیت پر تمام کھلاڑی اور مینجمنٹ تعریف کے مستحق ہیں، قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی فتح نے پوری قوم کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دی ہیں، 8 وکٹوں سے کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے عمدہ باؤلنگ کرکے آسٹریلیا کو کم سکور پر آؤٹ کیا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ایک بار پھر ذمہ داری سے بلے بازی کرکے فتح دلائی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے بھی بہترین بیٹنگ کی، یقین ہے جذبے ، محنت اور عزم سے کئے ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔
مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 22 سال بعد آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نےکینگروز کو انہیں کی سرزمین پر ہرا کر تاریخ رقم کردی ہے۔
وسیم اکرم
سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔
وسیم اکرم نے پاکستان باؤلنگ لائن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔
کھیل
شاہینوں کی بڑی فتح ،کینگروزکو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست
پاکستان نے تیسرے ونڈے میں آسٹریلیاکو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی
پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 22 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 141 رنز کا ہدف با آسانی 27 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے 42 عبد اللہ شفیق نے37 جبکہ بابر اعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے لین مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاک آسٹریلیا سیریز کا آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا گیا،جہاں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت کینگروز کی پوری ٹیم محض 140 رنز پر آوٹ ہو گئی۔
پاکستان کی طرف نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے تین ، تین جبکہ حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ کوپرکونلی گیند لگنے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔
ٹاس کے موقع پر کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وا ضح رہے اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے،سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرایا تھا،جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایڈیلیلڈ کے تاریخی گراؤنڈ میں 28 سال بعد فتح حاصل کی تھی۔
پاکستان
اسرائیل کوجنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے،اسحاق ڈار
مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہوچکے ہیں،صہیونی فوج غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں،وزیر خارجہ
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں اس کے جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں دوسرے عرب اسلام سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسرائیلی افواج غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہی ہیں۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر کہا کہ اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے، فلسطین کازکے لیےعرب لیگ اور او آئی سی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا ہوگا۔
نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کوجنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے، پاکستان نےہمیشہ فلسطین کازکی حمایت کی ہے، غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہیں، فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان نے فلسطینی بھائیوں کے لیے امدادی سامان پرمشتمل12کھیپ بھیجیں۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
جلاؤ گھیراؤ مقدمات: عمران خان کی 4 مقدموں میں ضمانت منظور
-
دنیا 2 دن پہلے
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا بجلی کی کھپت بڑھانے کے لیے ونٹر پیکج لانے کا فیصلہ
-
موسم ایک دن پہلے
پنجاب میں دھند اور سموگ نے مزید کونسے شہر اپنی لپیٹ میں لے لیے ؟
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
دنیا کے امیر ترین شخص کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش حملے کا مقدمہ درج
-
پاکستان ایک دن پہلے
وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں ملک گیر تبادلے و تقرریاں