پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو سماعت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 28th 2024, 12:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔

عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک رکھا ہے، احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

دونوں ملزمان نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بریت کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔