جی این این سوشل

کھیل

گیری کرسٹن مستعفی ،جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

گزشتہ روز پی سی بی اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے درمیان معاملات خراب ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گیری کرسٹن  مستعفی ،جیسن گلیسپی  دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
گیری کرسٹن مستعفی ،جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ قبول کرتے ہوئے جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے  وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویےکو دیکھتے ہوئے نئےکوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔

کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ شارٹ لسٹ میں لوکل کوچزبھی شامل ہیں جب کہ پی سی بی کی مینٹورزپربھی نظریں ہیں، لوکل کوچز سے معاملات حل ہوگئے تو ان میں سے بھی ہیڈ کوچ لگایا جاسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی اور وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے درمیان معاملات خراب ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے سلیکشن کمیٹی، سینٹرل کنٹریکٹس اور سپورٹ سٹاف میں من پسند افراد کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے اختلاف ہوئے تھے، گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کو من پسند کیٹیگری دلوانا چاہتے تھے۔

پی سی بی کنٹریکٹ کے مطابق گیری کرسٹن ایک مہینہ چھٹیاں جبکہ 11 ماہ پاکستان میں ٹیم اور کرکٹ پر کام کرنے کے پابند ہیں لیکن گیری کرسٹن صرف کیمپس اور سیریز کے دوران ہی پاکستان آنے پر بضد تھے۔

دنیا

افغانستان:مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد شہید ،متعدد زخمی

حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان:مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد شہید ،متعدد زخمی

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں ایک صوفی بزرگ کے مزار پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

طالبان کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک حملہ آور نے ضلع نہرین میں ایک صوفی بزرگ کی درگاہ میں ہفتہ وار تقریب میں موجود زائرین کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ حملے کے متاثرین کو جاننے والوں میں سے نہرین کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ سید پاچا آغا کے مزار پر اس وقت کیا گیا جب وہاں عشا کی نماز ادا کی جا رہی تھی، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 10 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تاہم ابھی تک کسی بھی شدت پسند تنظیم کی جانب سے درگاہ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں  آنے کے بعد ملک میں مساجد، امام بارگاہوں کواور مزاروں پر شدت پسندوں کے حملے جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے آج رات 8 بجے سے موٹرویز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے کو آج رات سے بند کرنے کا اعلان کر دیا ، اس حوالےسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پشاور سے اسلام آباد کو آنے والی موٹروے ایم ون اور  لاہور سے اسلام آباد جانے والی ایم 2 موٹروے بند ہوگی۔

جبکہ لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند رہےگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹروے کو مرمتی وجوہات کی بنا پر آج رات سے بند کر دیا جائیگا۔

جبکہ دوسری طرف لاہور پولیس نے 23ا ور24 نومبر کو رنگ روڈ بند رکھنے کا مراسلہ کمانڈنٹ رنگ کو بھجوا دیاہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند عناصر امن و عامہ میں نقص عامہ کا باعث بن سکتے ہیں ،امن و امان کو برقرار رکھنے کےلئے رنگ روڈ کو مکمل بند رکھا جائے،رنگ روڈ 23 اور24نومبر کو صبح 8 سے 6 بجے تک ٹریفک کےلئے بند رکھا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کرسمس ٹری، مٹھائی ،بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء پر  دو ماہ کےلیے ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس  دو ماہ کی مدت کے لیے ختم کرنے  کا اعلان کیا ہے، اس دوران بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔

جبکہ ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، شراب ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ 

کینیڈین  حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کے لیے ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری   ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔“  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll