تجارت
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گئی
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی آنے سے نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کمی سے نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 970 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 2739 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
پاکستان
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور سے لاہور پہنچ گئیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری ٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر زمان پارک پہنچی ہیں اور وہ اب زمان پارک میں قیام کریں گی
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر زمان پارک پہنچی ہیں اور وہ اب زمان پارک میں قیام کریں گی۔
گزشتہ روز سابق خاتون بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے لئے پشاور سے اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جس کے بعد وہ راولپنڈی سے لاہور زمان پارک پہنچ گئی ہیں۔ بشریٰ بی بی کی آمد کے پیش نظر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے،پولیس حکام نے زمان پارک کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔
واضح رہے کہ بشریٰ بی بی 24 اکتوبر کو اڈیالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد پشاور چلی گئی تھیں۔
اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے 29اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ سے راہداری ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں 18نومبر تک راہداری ضمانت دے دی، جس کے بعد گزشتہ روز انہوں نے پشاور سے اڈیالہ کا رخ کیا۔ اور اب پشاور میں 6روز قیام کے بعد سابق خاتون اول اور عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی زمان پارک لاہور پہنچ گئیں۔
علاقائی
وزیر اعلی پنجاب کا صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا اعلان
وزیر اعلی مریم نواز نے وزارت اطلاعات پنجاب کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے، پنجاب حکومت نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے وزارت اطلاعات کو "جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو" کیلئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے صحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور "جرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو" کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت صحافیوں کو پلاٹ دے کر کوئی احسان نہیں کر رہی بلکہ یہ ان کا حق ہے، صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ،وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیئے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاوہ لاہور کے دیگر صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔
پاکستان
امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان کی رہائی کی خبروں کی تردید
ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ملر کی پریس بریفنگ میں صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن جیت گئے تو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو رہا کر دیا جائے گا، جس پر میتھیو ملر نے جواب دیا کہ "مجھے کتنی بار کہنا پڑے گا کہ یہ سچ نہیں ہے"
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ کئی بار کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔ پاکستان کی سیاست پاکستانی عوام کے لیے ہے۔
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
-
صحت 2 دن پہلے
ملک کے بڑے اور چھوٹے شہروں میں وبائی امراض کی شدت میں اضافہ
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار
-
پاکستان 2 دن پہلے
تحریک انصاف سے الحاق ، مولانا فضل الرحمان نے شرئط رکھ دیں
-
تجارت 21 گھنٹے پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
تجارت 32 منٹ پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ