جی این این سوشل

دنیا

 ایران کا اسرائیل کے خلاف تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان

ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہے، ایرانی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 ایران کا  اسرائیل کے خلاف تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان
 ایران کا اسرائیل کے خلاف تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان

 ایران نے اسرائیل کو حالیہ حملے کا جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی حکومت کو یقینی اور مؤثر جواب دینے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریں گے۔  ہمارے ردعمل کی نوعیت اسرائیلی حملے کی نوعیت پر منحصر ہے۔ 

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں ایرانی فوجی مقامات پر فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے تھے۔ 

گزشتہ روز ایرانی سپریم لیڈر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ صیہونی ایران کے حوالے سے غلط اندازہ لگا رہے ہیں اور وہ اب تک ایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو نہیں سمجھ سکے، ہمیں انہیں یہ سمجھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان

سکھ یاتریوں کےلیے  پاکستان میں ویزافری انٹری

سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی، امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی  سہولت میسر ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکھ یاتریوں کےلیے  پاکستان میں ویزا فری انٹری

وفاقی  وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں امریکی سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کی،اس موقع پرانہوں نے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے پر  خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہمارے لیے سعودی عرب ہےبلکل  اسی طرح آپ کیلیے پاکستان ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ آپ کرتار پور کے علاوہ ملک بھر میں جہاں کہیں بھی اپنے مقدس مذہبی مقامات  پر جانا چاہیں آپ  آزادی سے جا سکتے ہیں، ہم ہر جگہ تعاون کریں گے، ہماری خواہش ہے کہ 10 لاکھ سکھ یاتری پاکستان آئیں۔

اس موقع وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلیے پاکستان آمد پر کوئی ویزا فیس نہیں ہوگی۔ امریکا سے آنے والے سکھ یاتریوں کو آن ارائیول ویزہ کی  سہولت میسر ہوگی اور ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزا ملے گا جب کہ بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کیلیے بھی کوٹہ رکھ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن سکھ یاتریوں کے پاس امریکا،کینیڈا اوربرطانیہ کا پاسپورٹ ہے،  وہ آنکھیں بند کر کے آ جائیں، ہم نے 124 ممالک کیلیے ویزا فری کر دیا ہے۔ 

محسن نقوی نے مزید کہا کہا آپ یہاں آ کر پاک بھارت میچ بھی دیکھ سکتے ہیں، آپ کرکٹ کے لیے جتنی بار آنا  چاہتے آ سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

عدالت نے 14 نومبر تک شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور ہائیکورٹ :شیخ وقاص اکرم کی  حفاظتی ضمانت منظور،گرفتار نہ کرنے کا حکم

تفصیلات  کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں رہنما پاکتسنان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی  درخواست پر سماعت ہوئی۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

درخواست گزار کےوکیل نے مؤقف اپنایا کہ شیخ وقاص منتخب رکن قومی اسمبلی ہے، ان کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، اس پرجسٹس اعجازانورنے استفسارکیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں، اسلام آباد ضمانت کیلئے کیوں نہیں جاتے؟ جس پر وکیل درخواست گزارنے جواب دیا کہ شیخ وقاص اکرم ایک ماہ سے پشاورمیں ہیں، گرفتاری کا خدشہ ہے، درخواستگزار کو تین ہفتوں کی حفاظی ضمانت دی جائے۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس 7 سے 14 دن تک کی حفاظتی ضمانت کا اختیار ہے۔

جس پر عدالت نے شیخ وقاص اکرم کی 14 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی کانگریس کے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط

قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی  کانگریس کے خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹیرینز کا وزیراعظم کو خط

قومی اسمبلی کے اراکین نے امریکی کانگرس ارکان کے خط کوپاکستان کےاندرون معاملات میں مداخلت قراردیا۔

واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے صدر جو بائیڈن کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے خط لکھا تھا، خط کے جواب میں پاکستانی پارلیمنٹ کے 160 اراکین نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط لکھنے والوں میں طارق فضل چوہدری، نوید قمر، مصطفیٰ کمال، آسیہ ناز تنولی، خالد مگسی اور دیگر شامل ہیں۔

ممبران پارلیمنٹ نے خط میں لکھا کہ ممبر بحیثیت پارلیمنٹیرین سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم کے ذریعےکانگریس ارکان کو آگاہ کریں، پاکستان جمہوری چیلنجز سے نبرد آزما ہے جسے انتہاپسندی کی سیاست نے مزید پیچیدہ کر دیا ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاستی اداروں کے خلاف سیاسی تشدد اور مجرمانہ دھمکیوں کو متعارف کرایا۔ انہوں نے 9 مئی 2023 کو بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی، اور ہجوم کو پارلیمنٹ، سرکاری ٹیلی ویژن کی عمارت اور ریڈیو پاکستان پر حملے کے لیے اکسایا۔ بانی پی ٹی آئی نے انتشاری سیاست سے اگست 2014 اور مئی 2022 میں بھی ملک کو مفلوج کیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی جیل سے اسلام آباد اور لاہور میں انتشار اور تشدد کو ہوا دینے پر اکساتے رہے ہیں۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے سوشل میڈیا کو انتشار اور بدامنی کو ہوا دینے میں استعمال کیا۔ عمران خان نے ڈیجیٹل دہشتگردی سے ریاست کو دھمکانے کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منفی مہم میں کردار امریکا اور برطانیہ میں مقیم منحرف عناصر ادا کر رہے ہیں۔ امریکا اور برطانیہ کی ریاستیں اپنے شہریوں کے خلاف غیرمعمولی اقدامات پر مجبور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll